30 کروڑ ڈالرز قرض اور 50 کروڑ ڈالرز کمرشل بینکوں سے ایک ارب ڈالرز حاصل کرنے کی گارنٹی ہے، اعلامیہ


منیلا: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 80 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔
ایشین ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ رقم مضبوط مالی پائیداری کے لیے منظور کی گئی، پاکستان نے میکرو اکنامک حالات بہتر کرنے میں کافی پیشرفت کی ہے۔
اعلامیے کے مطابق یہ پروگرام مزید پالیسی اور ادارہ جاتی اصلاحات کے لیے حکومت کے عزم کی حمایت کرتا ہے، پروگرام عوامی مالیات کو مضبوط اور پائیدار ترقی کو فروغ دے گا
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ 30 کروڑ ڈالرز قرض اور 50 کروڑ ڈالرز کمرشل بینکوں سے ایک ارب ڈالرز حاصل کرنے کی گارنٹی ہے۔
پروگرام سے مالیاتی خسارہ اور قرضوں میں کمی کا امکان ہے، ترقیاتی اور سماجی اخراجات کے لیے مزید مالی گنجائش پیدا ہوگی۔
مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ قرض کی منظوری ریسورس موبیلائزیشن ریفارمز کے پروگرام کے تحت دی گئی۔
دوسری جانب گزشتہ روز کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف وزارتوں و ڈویژنز کے لیے تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری دے دی ہے۔
وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کی جانب سے تکنیکی ضمنی گرانٹس کیلئے سمریوں پر ای سی سی نے غور کیا اور فیصلے کیے۔
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 16 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 18 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 19 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 18 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 14 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 14 گھنٹے قبل






.jpg&w=3840&q=75)