پنجاب ریونیو اتھارٹی کی شاندار کارکردگی، ٹیکس وصولی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 16 فیصد اضافہ
رواں مالی سال میں جولائی سے مئی تک پنجاب سیلز ٹیکس کی مد میں 225 بلین روپے اکھٹے کیے گے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 16 فیصد زیادہ ہے

لاہور : ترجمان پی آر اے کے مطابق گزشتہ ماہ مئی میں پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ٹیکس محصولات کی مد میں26.12 بلین روپے کا ریکارڈ ٹیکس اکھٹا کیا، یہ وصولی گزشتہ سال ماہ مئی سے 23 فیصد زیادہ ہے ۔
پنجاب ریونیو اتھارٹی نے رواں مالی سال میں جولائی سے مئی تک ٹیکس محصولات کی مد میں 240 بلین روپے کا ٹیکس جمع کیا ۔
ترجمان پی آر اے کے مطابق یہ وصولی گزشتہ سال کے مقابلے میں 16 فیصد زیادہ ہے ۔
رواں مالی سال میں جولائی سے مئی تک پنجاب سیلز ٹیکس کی مد میں 225 بلین روپے اکھٹے کیے گے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 16 فیصد زیادہ ہے ۔
جب کہ رواں مالی سال جولائی سے مئی تک پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈز کی مد میں 9.3 بلین روپے ، 30 فیصد گروتھ دیکھی گئی ۔
رواں مالی سال میں جولائی سے مئی تک پنجاب انفراسٹکچر ڈویلپمنٹ سیس کے تحت 5.6 بلین روپے اکھٹا ہوئے جس میں 18 فیصد گروتھ دیکھی گئی ۔
قابل غور بات ہے کہ رواں مالی سال میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا نہ ہی ٹیکس ریٹ میں اضافہ کیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ ترجمان پی آر اے کا کہنا ہے کہ موثر حکمت عملی اور جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کے باعث پر امید ہیں کہ اس سال بھی ٹیکس کا مقرہ ہدف کامیابی سے عبور کر لیں گے ۔
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 2 hours ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- a day ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- a day ago

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 2 hours ago
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 2 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- a day ago
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 hours ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- a day ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- a day ago
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 2 hours ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- a day ago
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 2 hours ago







.jpg&w=3840&q=75)