آئی پی ایل،رائل چیلنجرز کی جیت پرجشن میں بد امنی سے 11 افراد ہلاک،25 زخمی
افسوناک واقعے کے بعد کرناٹک حکومت نے سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر وِدھان سودھا سے چِنّاسوامی اسٹیڈیم تک کی ’وکٹری پریڈ‘ منسوخ کر دی ہے


انڈین پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجرز کی پہلی فتح کے جشن میں بھگدڑ مچنے سے 11افراد ہلاک جبکہ 25سےزائدزخمی ہو گئے۔
آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز نے ان کے مداحوں کو دیوانہ کردیا تھا اور آج جشن کے سلسلے میں ہونے والی تقریب بدانتظامی کا شکار ہوگئی۔رائل چیلنجرز بنگلور فتح کا جشن منانے ہزاروں مداح چِنّاسوامی اسٹیڈیم پہنچے تھے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم کے متعدد دروازوں سے ایک ساتھ سیکڑوں افراد نے داخل ہونے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں بھگدڑ مچ گئی۔پولیس نے فوری طور پر زخمیوں کو ایمبولینسز کے ذریعے قریبی بَوورِنگ اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی تاہم سڑکوں پر شدید رش کے باعث اسپتال پہنچنے میں دشواری کا سامنا رہا۔
سٹیڈیم میں پولیس کی بڑی نفری موجود تھی لیکن وہ عوامی سیلاب کے آگے بے بس نظر آئی۔ کئی افراد درختوں پر چڑھ کر یا شاخوں پر بیٹھ کر جشن کی ایک جھلک دیکھنے کی کوشش کرتے دکھائی دیے۔رش کے باعث اسپتال پہنچنے میں تاخیر کے باعث 7 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے جن میں سے 4 افراد کی حالت نازک تھی۔ جو بعد ازاں دم توڑ گئے۔
افسوناک واقعے کے بعد کرناٹک حکومت نے سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر وِدھان سودھا سے چِنّاسوامی اسٹیڈیم تک کی ’وکٹری پریڈ‘ منسوخ کر دی ہے۔

توہین عدالت: شیخ حسینہ واجد کو 6 ماہ قید، متنازع آڈیو بیان عدالت میں مداخلت قرار
- 3 گھنٹے قبل

باجوڑ،پھاٹک میلہ گراونڈ کے قریب بم دھماکا، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد شہید، 11 زخمی
- 6 گھنٹے قبل

نیپرا کی منظوری: بجلی کے نرخوں میں کمی، یکم جولائی سے اطلاق متوقع
- 2 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں بحال کردیں
- 5 گھنٹے قبل

نیپرا کا یکم جولائی سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا اعلان
- 7 گھنٹے قبل
باجوڑ دھماکا: اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار سمیت 5 افراد شہید، 16 زخمی ،دہشت گرد گروہ ’الخوارج‘ ملوث قرار
- 3 گھنٹے قبل

ملک میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 600 روپے کمی
- 2 گھنٹے قبل

مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے بعد قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن جاری
- 2 گھنٹے قبل

سازش کے بغیر حکومت نہیں گرائی جا سکتی، گر گئی تو سیاست چھوڑ دوں گا" وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا
- 2 گھنٹے قبل

سیلاب سے بچاؤ کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنائیں، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت
- 13 منٹ قبل

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے گوشواروں کی تفصیلات طلب کرلیں
- 5 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا دعویٰ: اسرائیل 60 روزہ جنگ بندی پر تیار، امن معاہدے کی امید
- ایک گھنٹہ قبل