جینڈر ٹیسٹ کا خوف ، باکسر ایمان خلیف کا اینڈہوون باکسنگ کپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
26 سالہ ایمان خلیف نے پہلے ایونٹ میں شرکت کا ارادہ ظاہر کیا تھا لیکن اُنہوں نے نیدرلینڈز کے ایونٹ کے لیے رجسٹریشن نہیں کروائی


الجزائر کی اولمپک چیمپئن باکسر ایمان خلیف نے نیدرلینڈز میں ہونے والے اینڈہوون باکسنگ کپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
26 سالہ ایمان خلیف نے پہلے ایونٹ میں شرکت کا ارادہ ظاہر کیا تھا اور باکسنگ رنگ میں واپس آنا چاہتی تھیں لیکن اُنہوں نے نیدرلینڈز کے ایونٹ کے لیے رجسٹریشن نہیں کروائی، اس ایونٹ میں شرکت کےلیے رجسٹریشن کروانے کی ڈیڈ لائن جمعرات تھی۔
اس حوالے سے ٹورنامنٹ میڈیا ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ ایمان خلیف کا ہے، ہمارا فیصلہ نہیں۔
ورلڈ باکسنگ نے تمام باکسرز کے کیے جینڈر ٹیسٹ لازمی قرار دیا ہے اور ورلڈ باکسنگ نے ایمان خلیف کا نام لے کر کہا تھا کہ کسی بھی مقابلے سے قبل باکسرز کا جینڈر ٹیسٹ ہوگا۔
ورلڈ باکسنگ کو جنس کا ٹیسٹ لازمی قرار دیے ابھی ایک ہفتہ بھی نہیں ہوا کہ ایمان خلیف کا نیدرلینڈز میں ہونے والے اینڈہوون باکسنگ کپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ سامنے آگیا۔
یاد رہے کہ الجزائر کی ایمان خلیف نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تھا لیکن ایونٹ کے دوران وہ صنف کے حوالے سے تنازع کا شکار ہوگئی تھیں جس کے بعد سے خواتین باکسنگ مقابلوں میں شرکت کےلیے ان کی اہلیت پر سوالات اٹھائے جا رہے تھے۔

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 7 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 5 گھنٹے قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 5 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 5 گھنٹے قبل




