اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کے لیے متعدد نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان
آرٹی فیشل انٹیلی جنس چیٹ بوٹ اب متعدد بزنس سافٹ وئیر ٹولز کا حصہ بن سکے گا


اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کے لیے متعدد نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔
آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ اب متعدد بزنس سافٹ وئیر ٹولز کا حصہ بن سکے گا، مثال کے طور پر کلاؤڈ اسٹوریج، گلاؤڈ اسٹوریج اور دیگر کے لیے اسے استعمال کیا جاسکے گا۔
ایسا کنکٹرز نامی فیچر سے ممکن ہوگا جس کی بدولت چیٹ جی پی ٹی کے صارفین اس پلیٹ فارم سے نکلے بغیر گوگل ڈرائیو، ڈراپ باکس، ون ڈرائیو اور دیگر سے ڈیٹا اور تفصیلات حاصل کرسکیں گے۔
اوپن اے آئی نے بتایا کہ کنکٹرز سے صارفین کو اپنی کمپنی کے اہم ڈیٹا تک فوری رسائی میں مدد ملے گی،مثال کے طور پر ایک محقق باکس کنکٹر کو استعمال کرکے پی ڈی ایف یا اسپریڈ شیٹس سے سہ ماہی سیلز کا ڈیٹا حاصل کرسکے گا۔
کنکٹرز کے ساتھ ایک نیا ریکارڈ موڈ بھی چیٹ جی پی ٹی کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔اس ریکارڈ موڈ سے صارفین چیٹ جی پی ٹی کو میٹنگز کو ریکارڈ یا ٹرانسکریب کرنے کے لیے استعمال کرسکیں گے۔یہ ٹول خودکار طور پر نوٹس بھی تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
چیٹ جی پی ٹی میں ڈیپ ریسرچ کنکٹرز کو بھی بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا جا رہا ہے۔یہ نئے فیچرز مائیکرو سافٹ اور گوگل کے متعدد مقبول ٹولز کے ساتھ Github، Hubspot اور Liners میں کام کریں گے۔
یہ فیچرز چیٹ جی پی کے ماہانہ فیس ادا کرنے والے صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

پاک ، امریکا تجارتی مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل
- ایک گھنٹہ قبل

برطانوی ہائی کمشنرکاحالیہ سیلا ب میں ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس
- ایک گھنٹہ قبل

بہاولپور: امتحان دینے آنیوالی طالبات کی وین میں آگ لگ گئی، ایک طالبہ جاں بحق،متعدد زخمی
- 2 گھنٹے قبل

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے: صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ
- 31 منٹ قبل

جسٹس سرفراز اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر
- ایک گھنٹہ قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعدبس مالکان نے کرایوں میں بھی ا ضافہ کردیا
- 20 منٹ قبل

ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: چیئرمین ایف بی آر
- 43 منٹ قبل

کانگریس کو شکست دوں گا، ایلون مسک کا سیاسی پارٹی کے قیام کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

وزیر اعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، اسرائیلی حملوں میں شہریوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ
- 2 گھنٹے قبل

اسلام آباد پولیس کی کارروائی دفاعی تجزیہ کار سردار فہیم قتل کیس میں ملوث2 ملزمان گرفتار
- 3 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی کا پارٹی قیادت کو 10 محرم کے بعد حکومت کیخلاف تحریک چلانے کی ہدایت
- ایک گھنٹہ قبل