Advertisement

بھارتی ریاست منی پور میں فسادات زور پکڑ گئے

ریاستی دارالحکومت امپھال میں صورتحال سخت کشیدہ ہوگئی۔ پولیس کےساتھ پیراملٹری بھی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لئے پہنچ گئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 8th 2025, 10:58 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بھارتی ریاست منی پور میں فسادات زور پکڑ گئے

بھارتی ریاست منی پور میں فسادات پھوٹ پڑے ۔ مختلف اضلاع میں کرفیو نافذ کردیاگیا۔ موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بند کردی گئیں۔

فسادات ایک بھارتی انتہاپسندتنظیم کے مقامی رہنما اور 5 کارکنان کی گرفتاری پرشروع ہوئے۔ مشتعل مظاہرین نے ایک پولیس چوکی نذر آتش کردی۔ ایک بس کو آگ لگا دی گئی جبکہ مختلف شاہراہیں بلاک کردیں۔

ریاستی دارالحکومت امپھال میں صورتحال سخت کشیدہ ہوگئی۔ پولیس کےساتھ پیراملٹری بھی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لئے پہنچ گئی۔

منی پور کے مختلف اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے ۔ انتہاپسند ہندو تنظیم کی جانب سے 10 روزہ ہڑتال کا اعلان کیاگیاہے ۔
واضح رہے کہبھارتی ریاست منی پور میں فسادات کے بعد صورتحال اب تک انتہائی کشیدہ ہے ۔ ریاست میں حالات تیزی سے بگڑ ہے ہیں ۔

Advertisement