اسلام آباد: وزیرِ اعظم نے کہا کہ درباروں کے اطراف میں واقع اراضی کو مناسب طریقے سے برؤے کارلانے کے حوالے سے جامع پلان تشکیل دیا جائے تاکہ اس سرکاری اراضی کو ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کے لئے برؤے کار لایا جا سکے۔

اسلام آباد: وزیرِ اعظم نے کہا کہ درباروں کے اطراف میں واقع اراضی کو مناسب طریقے سے برؤے کارلانے کے حوالے سے جامع پلان تشکیل دیا جائے تاکہ اس سرکاری اراضی کو ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کے لئے برؤے کار لایا جا سکے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حضرت داتا گنج بخش (رح) کے مزار کے جامع ڈویلپمنٹ و منیجمنٹ منصوبے، لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد اور پنجاب میں دیگر مزارات کے تحفظ اور بحالی و آرائش کے حوالے سے اجلاس ہوا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار،صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن ، صوبائی وزیرِ خزانہ ہاشم جوان بخت، معاون خصوسی وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، چیف سیکرٹری پنجاب و دیگر سینئر حکام نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب بھی ملاقات میں موجود تھے۔
وزیرِ اعظم کو لاہور کے تاریخی و مذہبی مقامات حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے مزار اور بادشاہی مسجد کے تحفظ اور بحالی و آرائش کے حوالے سے منصوبے کے حوالے سے تفصیلی طور پر بریفنگ دی گئی۔داتا دربار کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس منصوبے میں دربار میں زائرین کی سہولیات، دربار کے اطراف میں افراسٹرکچر کی بہتری، اور زائرین کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ اس مقام کو مذہبی سیاحت کا مرکز بنانے اور دینی تعلیم کا مرکز بنانے کے حوالے سے منصوبہ تشکیل دیا گیا ہے۔
اس منصوبے کے تحت دربار داتا گنج بخش کو ایک ویلفیئر مرکز کے طور پر ڈھالا جائے گا۔ جہاں مستحق زائرین کو کھانے، رہائش کی سہولیات کے ساتھ ساتھ انکی تعلیم کا انتظام بھی کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ دربار کے بہتر انتظام کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ تاکہ زائرین کو پارکنگ، لنگر اور دیگر سہولیات کو بہتر بنایا جا سکے۔
بادشاہی مسجد کے تحفظ و آرائش کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس منصوبے میں تبرک گیلری، قرآن ہال، صحن کی بہتری اور نمازیوں کے لیے سہولیات کو بہتر بنایا جائے گا۔
وزیرِ اعظم کو پنجاب میں دیگر مزارات کی بحالی و تحفظ کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔
وزیرِ اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں واقع مزارات ہمارا تاریخی ورثہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ مذہبی سیاحت کے فروغ کے حوالے سے ان مقامات کی بحالی و تحفظ انتہائی اہم ہے۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ درباروں کے اطراف میں واقع اراضی کو مناسب طریقے سے برؤے کار لانے کے حوالے سے جامع پلان تشکیل دیا جائے تاکہ اس سرکاری اراضی کو ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کے لئے برؤے کار لایا جا سکے۔

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- a day ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 hours ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 hours ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- a day ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 21 hours ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 7 hours ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- a day ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- an hour ago
