Advertisement
پاکستان

بھارت اور اسرائیل ملکر بھی پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہے، وزیر دفاع

پاکستان اب تک فیٹف کی تمام ضروریات کو پورا کر چکا ہے ، پاکستان کے ایف اے ٹی ایف کی کسی بھی لسٹ میں رہنے کا کوئی جواز نہیں،وزیر دفاع

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 15th 2025, 5:56 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بھارت اور اسرائیل ملکر بھی پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہے، وزیر دفاع

اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل تمام سازشوں کے باوجود پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کے ذیلی ادارے انٹرنیشنل کو آپریشن ریویو گروپ (آئی سی آر جی) کا اجلاس منعقد ہوا۔

 اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ ہوا، اجلاس کے دوران چین نے واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے پاکستان کے لیے ریلیف کی حمایت کی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ترکی نے بھی چین کے مؤقف کی توثیق کی، جاپان نے بھی پاکستان کی مکمل حمایت کی چونکہ وہ ایشیا پیسیفک گروپ (اے پی جی) کے شریک چیئرمین ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اب تک ایف اے ٹی ایف کی تمام ضروریات کو پورا کر چکا ہے ، پاکستان کے ایف اے ٹی ایف کی کسی بھی لسٹ میں رہنے کا کوئی جواز نہیں۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بھارت اور اسرائیل کی تمام سازشوں کے باوجود پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔

Advertisement