اسرائیل نے لبنان اور غزہ میں جو کیا ایران میں بھی وہی کرےگا: اسرائیلی فوجی ترجمان
فوجی ترجمان کےمطابق ایران کے خلاف آپریشن اپنی تمام شکلوں میں جاری ہے، جو کچھ اسرائیل نے لبنان، غزہ اور مغربی کنارےمیں کیا وہ ایران میں بھی وہی کرے گا


اسرائیلی فوج کےترجمان نےکہا کہ جو کچھ اسرائیل نے لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں کیا ایران میں بھی وہی کرےگا۔
رپورٹ کےمطابق گزشتہ روز ایک پریس بریفنگ کے دوران اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایران پر کیے گئےحملوں پر بات کی لیکن مستقبل کے اہداف کا اعلان کرنے سے انکار کردیا۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ اتوار کےروز ایران پر کیےگئےحملوں میں 50 سے زائد طیاروں نے شرکت کی اور ان حملوں میں 120 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
ترجمان اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ ہم اپنے حملوں کو ایرانی فضائیہ کی قیادت پر مرکوز کررہے ہیں جب کہ اسرائیل نے ایران کےایک تہائی میزائل لانچرز کو تباہ کردیا ہے۔
فوجی ترجمان کےمطابق ایران کے خلاف آپریشن اپنی تمام شکلوں میں جاری ہے، جو کچھ اسرائیل نے لبنان، غزہ اور مغربی کنارےمیں کیا وہ ایران میں بھی وہی کرے گا۔
اسرائیل ایران کشیدگی کا پس منظر:
واضح رہے کہ اسرائیل نے 13 جون کو ایران کی عسکری قیادت اور جوہری تنصیبات کو نشانہ بناتے ہوئے ایران کیخلاف حملوں کی ایک بڑی مہم کا آغاز کیا تھا۔
5 روز سے جاری ان حملوں میں ایرانی فوج کے سربراہ، اعلیٰ عسکری کمانڈر اور کئی جوہری سائنسدانوں سمیت 250 سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل پر میزائل حملے کیے جن میں اب تک 24 اسرائیلی ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہیں جب کہ دشمن کی متعدد عمارتیں بھی کھنڈر بنادی ہیں۔
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 13 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 11 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 16 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 11 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 16 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 15 گھنٹے قبل






