حافظ حمد اللہ نے چمن میں اے آر وائی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے واضح طور پر کہا ہے کہ اسرائیل امریکا کا بغل بچہ ہے اور ایران اسرائیل جنگ میں ہم ایران کے ساتھ ہیں


جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما اور سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف جنگ میں ہم ایران کے ساتھ ہیں۔
جے یو آئی کے مرکزی رہنما اور سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ نےکہا ہے کہ اسرائیل امریکا کا بغل بچہ ہے اور ایران اسرائیل جنگ میں ہم ایران کے ساتھ ہیں۔
حافظ حمد اللہ نے مزید کہا کہ اسرائیل جہاں دوڑتا ہے، پاگل کتے کی طرح کاٹنے کے سوا کچھ نہیں کرتا۔ امریکی صدر ٹرمپ کی سپورٹ سے اسرائیل کی بربریت جاری ہے۔ وہ فلسطین میں ڈیڑھ سال سے ظلم اور بربریت کر رہا ہے۔ فلسطین میں 60 ہزار مسلمانوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔ ان مظالم میں اقوام متحدہ کہاں ہے؟
جے یو آئی رہنما نے کہا کہ اسرائیل اور امریکا ایران پر ایٹمی ہتھیاروں کا الزام لگا رہے ہیں جب کہ بین الاقوامی ادارہ آئی اے ای اے واضح کہہ چکا ہے کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے بھی کہا ہے کہ ان کے پاس کیمیائی ہتھیار نہیں ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ او آئی سی نے آج تک مظلوم مسلمانوں کے لیے آواز نہیں اٹھائی۔ اسرائیل کے خلاف جنگ میں اگر ایران کو شکست ہوئی تو یہ پاکستان کے لیے مشکلات کا آغاز ہوگا۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 12 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 12 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 13 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 8 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 9 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 8 گھنٹے قبل



