چین کے تیار کر دہ اس ڈرون کے 2 ننھے پر ہیں جو کسی پتے جیسے نظر آتے ہیں جبکہ ٹانگیں بہت زیادہ پتلی ہیں،میڈیا رپورٹ


بیجنگ : چینی سائنسدانوں نےنیا کارنامہ کر کے دنیا کو حیران کر دیا،چین نے حال ہی میں مچھر جتنا چھوٹا ڈرون تیار کیا ہے جسے فوجی مقاصد کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے ایجنسی کےمطابق چین کی نیشنل یونیورسٹی آف ڈیفنس ٹیکنالوجی (این ڈی یو ٹی) کی ایک روبوٹیکس لیبارٹری نے یہ ڈرون روبوٹ تیار کیا، جس کی خصوصی رپورٹ چائنا سینٹرل ٹیلی ویژن (سی سی ٹی وی) نشر کی گئی۔
این ڈی یو ٹی کے ایک محقق لیانگ ہیکسیانگ نے رپورٹ کے دوران اس ڈرون کو دکھایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ لیانگ ہیکسیانگ نے کہا کہ 'میرے ہاتھ میں مچھر جتنا بڑا ایک روبوٹ ڈرون موجود ہے، اس طرح کے چھوٹے روبوٹس کو انفارمیشن جمع کرنے اور جنگی میدانوں میں خصوصی مشنز کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔
چین کے تیار کر دہ اس ڈرون کے 2 ننھے پر ہیں جو کسی پتے جیسے نظر آتے ہیں جبکہ ٹانگیں بہت زیادہ پتلی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ پروٹوٹائپ ڈرون اسمارٹ فون کے لیے ذریعے کنٹرول کیا جاسکتا ہے،اس طرح کے ڈورنز کی تیاری میں سنسرز، پاور ڈیوائسز، کنٹرول سرکٹس اور دیگر پرزہ جات کو فٹ کرنا چیلنج ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ ان ننھے ڈرونز کو فوجی مقاصد اور اپنے اردگرد کے ماحول کی جانچ پڑتال کے لیے استعمال کرسکتے ہیں، جبکہ اس سے ہٹ کر انہیں طبی مقاصد کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 11 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 11 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 16 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 15 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 16 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 13 گھنٹے قبل





