سال 2026 کے لیے دنیا کی بہترین جامعات کی فہرست جاری، پاکستان کی کتنی یونیورسٹیاں شامل؟
جاری کر دہ رینکنگ کے مطابق پاکستان کی قائداعظم یونیورسٹی، عالمی سطح پر 354 ویں جبکہ پاکستان بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔


ویب ڈیسک: جامعات کی رینکنگ جاری کرنے والی عالمی تنظیم کیو ایس نے سال 2026 کے لیے بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست جاری کر دیں جس میں پاکستان کی بھی متعدد یونیورسٹیاں شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کیو ایس کی جانب سے 2026 کے لیے جاری کردہ نئی رینکنگ میں پاکستان کی 18 جامعات نے جگہ بنائی ہیں۔
جاری کر دہ رینکنگ کے مطابق پاکستان کی قائداعظم یونیورسٹی، اسلام آباد عالمی سطح پر 354 ویں جبکہ پاکستان بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔
اس کے بعد نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) کا نمبر 371 ہےجبکہ پاکستان کی درجہ بندی میں اس کا دوسرا نمبر ہے۔
اسی طرح ٹاپ 600 میں شامل دیگر جامعات میں پنجاب یونیورسٹی 542 اور لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (LUMS) 555 ویں نمبر پر ہے۔
QS درجہ بندی کئی اشارے پر یونیورسٹیوں کی جانچ کرتی ہے، جن میں تعلیمی ساکھ، فیکلٹی سے طالب علم کا تناسب، فی فیکلٹی کے حوالے، بین الاقوامی طالب علم اور فیکلٹی کی موجودگی، اور پائیداری کارکردگی شامل ہیں۔
کیو ایس کی نئی جاری کر دہ درجہ بندی میں نمایاں پاکستانی یونیورسٹیوں کی مکمل فہرست یہ ہے:
354 : قائداعظم یونیورسٹی
371 : نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (NUST)
542 : پنجاب یونیورسٹی
555 : لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (LUMS)
654 : یونیورسٹی آف ایگریکلچر، فیصل آباد
664 : کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد
721–730 : پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز (PIEAS)
761–770 : گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، فیصل آباد
801-850 : یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (UET) لاہور
901-950 : یونیورسٹی آف پشاور
951-1000 : یونیورسٹی آف لاہور
1001-1200 : آغا خان یونیورسٹی
1001-1200 : جامعہ کراچی
1201-1400 : بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی
1201-1400 : بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، اسلام آباد
1201-1400 : رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی
1201-1400 : یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی
1401+ : اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور
درجہ بندی پاکستان کے اعلیٰ تعلیم کے شعبے کی مسلسل ترقی اور اس کی بڑھتی ہوئی عالمی تعلیمی موجودگی کی نشاندہی کرتی ہے۔
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 days ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 20 hours ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 21 hours ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 18 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 21 hours ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 17 hours ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 16 hours ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 days ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 days ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 days ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 days ago



