Advertisement
علاقائی

ناران : گلیشیر کے نیچے آکر ایک ہی خاندان کے تین سیاح جاں بحق 

جاں بحق ہونے والوں میں لاہور کے رہائشی 35 سالہ طاہر، 13 سالہ ابو بکر اور 22 سالہ طیب شامل ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 20th 2025, 6:58 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ناران : گلیشیر کے نیچے آکر ایک ہی خاندان کے تین سیاح جاں بحق 

مانسہرہ: صوبہ خیبر پختونخواکے ضلع مانسہرہ کے سیاحتی مقام ناران میں گلیشیر کی زد میں آکرایک ہی خاندان کے تین سیاح جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ناران میں بٹہ کنڈی کے قریب گلیشئیر کے نیچے تصاویر بناتے ہوئے گلیشئیر سیاحوں پر گرگیا،جس میں لاہور کے رہائشی ایک ہی خاندان کے تین سیاح جاں بحق ہوگئے۔

 جاں بحق ہونے والوں میں 35 سالہ طاہر، 13 سالہ ابو بکر اور 22 سالہ طیب شامل ہیں۔

کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی حکام کے مطابق گزشتہ روز ناران کے قریب سوہنی آبشار کے نیچے تصاویر بناتے ہوئے گلیشئیر سیاحوں پر گر گیا جس کے نیچے دب کر تین سیاح موقع پر جاں بحق ہوگئے، جن کی میتیں ناران سے لاہور روانہ کردی گئیں ، جاں بحق ہونے والے تینوں سیاحوں کا تعلق لاہور سے تھا جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

دوسری جانب اس افسوسناک حادثے پر صوبائی مشیر سیاحت زاہد چن زیب کا حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے سیاحوں کو غیر مستحکم علاقوں میں جانے اور سیلفیاں لینے سے گریز کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سیاحتی مقامات پر احتیاطی تدابیر کی اہمیت اجاگر کی جائے گی انہوں نے سیاحتی مقامات پر حفاظتی اقدامات مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔

Advertisement