وزیر اعظم کا امریکی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، مشرق وسطیٰ اور ایران اسرائیل جنگ پر تبادلہ خیال
وزیراعظم نےایران اسرائیل کشیدگی کے پرامن حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔


اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف کا امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں مشرق وسطیٰ اور ایران اسرائیل جنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا،انہوں نے پاک بھارت جنگ کے خطرے کو ٹالنے میں امریکی کردار کو سرہاتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کے بیان سے پاکستان کی جنوبی ایشیا میں حوصلہ افزائی ہوئی، صدر ٹرمپ کے پاکستان سے متعلق مثبت بیانات حوصلہ افزا ہیں۔
ٹیلیفونک رابطےمیں شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان بھارت سے تمام مسائل بشمول کشمیر پر بامعنی مذاکرات کا خواہاں ہے۔
وزیراعظم نےایران اسرائیل کشیدگی کے پرامن حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے،نہوں نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، آئی ٹی اور معدنیات پر پاک امریکا تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے دہشتگردی کے خاتمے میں پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا،اور دہشتگرد گروہوں کیخلاف مؤثر کارروائی کا ذکر کیا۔
صدر ٹرمپ اور فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی ملاقات کو وزیراعظم نے مثبت قرار دیا،وزیراعظم اور امریکی وزیر خارجہ نے باہمی تعاون کو عملی شکل دینے پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے امریکی صدر ٹرمپ اور مارکو روبیو کو بھی جلد دورہ پاکستان کی دعوت دی۔
دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کی انسداد دہشتگردی کی کوششوں کو سراہا،امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان سے تعلقات مضبوط بنانے پر زور دیا،روبیو نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا، مارکوروبیو کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ علاقائی و عالمی امن کے لیے قریبی تعاون جاری رکھے گا۔

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 4 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 3 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 3 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 3 hours ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago


