بھارت کو دنیا بھر میں ناکامی ہوئی ہے،پاکستان سچ اور بھارت جھوٹ کے ساتھ کھڑا تھا،بلاول بھٹو
بھارت کوسندھ طاس معاہدہ ماننا پڑے گا، تین دریا بھارت کے ہیں تین ہمارے، اگربھارت نہ ماناتو ہم ایک اورجنگ لڑ کرچھ کے چھ دریا لےلیں گے،بلاول بھٹو


کراچی: چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بھارت کو دنیا بھر میں ناکامی ہوئی ہے،پاکستان سچ اور بھارت جھوٹ کے ساتھ کھڑا تھا۔
شہر قائد میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے وزیراعظم پاکستان کے کہنے پر دنیا کے چار سے پانچ ممالک کےدورے کئے ہیں، ہم پاکستان کاپیغام یورپ،امریکہ اور برسلزمیں لیکرگئے تھے۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا امن کا پیغام عالمی سطح پر پہنچایا،افواج پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دی جس پر ہمیں فخر ہے،بھارت کی کوشش تھی جنگ میں شکست کے بعد اپنے بیانیہ میں پاکستان کو شکست دے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ بھارت کوسندھ طاس معاہدہ ماننا پڑے گا، تین دریا بھارت کے ہیں تین ہمارے، اگربھارت نہ ماناتو ہم ایک اورجنگ لڑ کرچھ کے چھ دریا لےلیں گے، ہم اپنے دریاؤں کا دفاع کرنا جانتےہیں۔
ان کامزید کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف پاک فوج صف اول کی جنگ کر رہی ہے، بھارت ہمیں دہشت گردملک قراردلوانا چاہتا تھا، بھارت نے امریکہ اور دیگر ممالک میں اربوں ڈالر انویسٹ کئے ہیں، تاکہ پاکستان کو دہشت گرد ملک قرار دیتے سکیں۔
بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ میں اُن سےضرورپوچھناچاہتا ہوں سیاسی یتیموں سے،جو نہ کھپے کی سیاست کر رہے ہیں، یہ سیاسی یتیم کیوں خاموش ہیں؟ ان کےدھرنے اور سرپرستوں کا کیا ہوا؟ اُن کوغیر ملکیوں کی سپورٹ حاصل ہے، اگلےالیکشن میں ان سیاسی یتیموں کو سندھ ایک بار پھر مسترد کرے گا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر کا معاملہ ہمارے لئے ایک اہم مسئلہ رہا ہے،پیپلز پارٹی کی بنیاد مسئلہ کشمیر کے مسئلے پر رکھی گئی،ہم نے کشمیر کا مسئلہ ہم نے ہر دور میں اٹھایا ہے، ذوالفقار بھٹو، محترمہ اور آصف علی زرداری نے کشمیر کا مقدمہ لڑا ہے۔
بھارت کہتاتھاکہ کشمیر ہمارا اندرونی معاملہ ہے،کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں عالمی مسئلہ ہے،امریکی صدر بھی کہہ رہاہے کہ کشمیر کا مسئلہ حل کرائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہید بینظیر بھٹو نے کہا تھا جہاں ہمارے کشمیری بہن بھائیوں کا پسینہ گرے گاوہاں ہمارا خون گرے گا،بھارت نے کشمیر کے بے گناہوں شہریوں کو شہید کیا،پاکستانی افواج نے بھارت کے 6جہاز گرائے۔
جلسے میں تقریر کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ مودی نے سندھو پر تاریخی حملہ کیا ہے، اس کی وہ دھمکی کہ سندھو پرحملہ کرکے آپ کا پانی روکیں گے، اگر بھارت نے سندھ کی طرف میلی آنکھ سےدیکھا تو ہم ایک اورجنگ کریں گے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ بھارت کوسندھ طاس معاہدہ ماننا پڑے گا، تین دریا بھارت کے ہیں تین ہمارے، اگربھارت نہ ماناتو ہم ایک اورجنگ لڑ کرچھ کے چھ دریا لےلیں گے، ہم اپنے دریاؤں کا دفاع کرنا جانتےہیں۔
بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ میں اُن سےضرورپوچھناچاہتا ہوں سیاسی یتیموں سے،جو نہ کھپے کی سیاست کر رہے ہیں، یہ سیاسی یتیم کیوں خاموش ہیں؟ ان کےدھرنے اور سرپرستوں کا کیا ہوا؟ اُن کوغیر ملکیوں کی سپورٹ حاصل ہے، اگلےالیکشن میں ان سیاسی یتیموں کو سندھ ایک بار پھر مسترد کرے گا۔

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک گھنٹہ قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

