اسرائیل کا ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ،سربراہ آئی اے آی اے
جوہری آلودگی اور تابکاری کے اثرات کے سبب بڑے پیمانے پر انسانی جانوں اور ماحولیات کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں،رافیل ماریانوگر


نیویارک: عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ رافیل مارگروسی نے کہا ہے کہ اسرائیل کا ایرانی جوہری پلانٹ بوشہر کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،حملے سے آبادی کو خطرات ہوسکتے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے (آئی اے ای اے ) کے سربراہ رافیل گروسی نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران کے جنوبی جوہری پلانٹ بوشہر پر حملہ خطے میں ایک بڑی تباہی کا باعث بن سکتا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا ہے کہ ان حملوں سے نہ صرف ایران کی ایٹمی صلاحیتوں کو نقصان پہنچا ہے بلکہ قریبی آبادیوں اور پورے خطے کے لیے سنگین ماحولیاتی اور انسانی خطرات بھی لاحق ہو سکتے ہیں۔
رافائل گروسی نے مزید کہا کہ اب تک اس تنازع میں تابکاری کا اخراج رپورٹ نہیں ہوا۔
رافیل مارگروسی نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور اس طرح کے حملے جوہری آلودگی اور تابکاری کے اثرات کے سبب بڑے پیمانے پر انسانی جانوں اور ماحولیات کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔
رافیل گروسی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا کہ’ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران خطے کے ممالک نے مجھ سے براہ راست رابطہ کیا ہے اور اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔
عالمی توانائی ایجنسی کے سبراہ رافیل ماریانوگر نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے تاکہ مزید تباہی اور عالمی سطح پر جوہری خطرات سے بچا جا سکے۔

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 5 minutes ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 22 minutes ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago





