Advertisement

 اسرائیلی جارحیت جاری،تازہ حملوں میں اصفہان کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا،ایرانی میڈیا

نیوکلیئر سائٹ سے کسی خطرناک مواد کا اخراج نہیں ہو رہا ہے، نیوکلیئر سائٹ کو ہونے والے نقصانات سے متعلق ابھی تک کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں،رپورٹس

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jun 21st 2025, 12:23 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 اسرائیلی جارحیت جاری،تازہ حملوں میں اصفہان کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا،ایرانی میڈیا

اصفہان: ایرانی سرز مین پر اسرائیلی جارحیت جاری ہے،آج صبح تازہ حملوں میں اسرائیل نے اصفہان کے قریب جوہری تنصبیات کو نشانہ بنایا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق شہر اصفہان میں بھی دھماکا سنا گیا ہے، نیوکلیئر سائٹ سے کسی خطرناک مواد کا اخراج نہیں ہو رہا ہے، نیوکلیئر سائٹ کو ہونے والے نقصانات سے متعلق ابھی تک کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے وسطی ایران میں بھی حملے کیے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وسطی ایران میں میزائل اسٹوریج اور لانچنگ انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اس معاملے پر عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے تہران کے جنوب میں واقع شہر قم میں ایک رہائشی عمارت کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی جارحیت پر بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایران نے بھی اسرائیل پر تازہ میزائل حملے کیے ہیں جس سے پورے اسرائیل میں دھماکوں اور سائرن کی آوازیں سنائی دینے لگی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی حملوںمیں متعدد افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔

Advertisement
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 3 گھنٹے قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • ایک دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 2 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 16 گھنٹے قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • ایک دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 دن قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 20 گھنٹے قبل
Advertisement