جنگ بندی کے عمل میں دوست ممالک خاص طور پر سعودی عرب اور امریکا نے کلیدی کردار ادا کیا،ترجمان


اسلام آباد:پاکستان کے دفتر خارجہ نے نائب وزیراعظم سے متعلق بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعووں کو مسترد کردیا۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے پاکستان نے جنگ شروع کی اور نہ ہی کسی سے جنگ بندی کی درخواست کی، اس کے برعکس پاکستان نے جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان نے اپنے دفاع کے حق کے استعمال میں بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا، نائب وزیراعظم نے اپنے انٹرویوز اور بیانات میں اس بات کو واضح کیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید وضاحت کی کہ جنگ بندی کے عمل میں دوست ممالک خاص طور پر سعودی عرب اور امریکا نے کلیدی کردار ادا کیا، واقعات کی ترتیب واضح طور پر ظاہر کرتی ہے کہ پاکستان نے نہ تو خود جنگ بندی کی پیشکش کی اور نہ کسی تیسرے فریق سے ایسا کرنے کو کہا، بلکہ 10 مئی 2025 کو صبح 8 بج کر 15 منٹ پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے رابطہ کر کے اطلاع دی کہ بھارت جنگ بندی پر آمادہ ہے، بشرطیکہ پاکستان بھی تیار ہو۔
ترجمان کے مطابق ڈپٹی وزیراعظم نے پاکستان کی طرف سے اس پیشکش کو قبول کرنے کی تصدیق کی، بعد ازاں، صبح 9 بجے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بھی اسحاق ڈار سے رابطہ کیا اور بھارتی آمادگی کی بابت اسی نوعیت کی تصدیق اور جواب طلب کیا جیسا کہ امریکی وزیر خارجہ نے کیا تھا۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں نامعلوم افراد نے 26 افراد کو قتل کردیا تھا، جس کا الزام بھارت نے پاکستان پر عائد کیا تاہم کسی بھی طرح کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا۔
بعدا زاں بھارت واقعے کو بنیاد بنا کر 6 اور 7 مئی کی رات پاکستان کے مختلف شہروں پر فضائی حملے کیے، تاہم پاک فضائیہ نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے رافیل سمیت بھارت کے 6 طیارے مار گرائے۔
پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے 10 مئی کو آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کیا اور بھارت کے شہروں میں ایئر بیسز اور فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور
- 4 گھنٹے قبل

انڈونیشیا کے تانمبر جزائر میں 7.0 شدت کا زلزلہ
- 2 گھنٹے قبل

مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا
- 6 گھنٹے قبل

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
- 5 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار
- 2 گھنٹے قبل

چینی کی قیمت قابو سے باہر، قیمت 200 روپے کلو تک جا پہنچی
- 33 منٹ قبل

ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹریننگ کیلئے برطانیہ چلے گئے
- 29 منٹ قبل

ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری
- 3 گھنٹے قبل

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ
- 6 گھنٹے قبل
ٹرانسپورٹر کا بھی تاجر برادری کا ساتھ دیتے ہوئے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
- 38 منٹ قبل

دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب
- 4 گھنٹے قبل