بینظیر بھٹو شہید کی 72 ویں سالگرہ پر صدر مملکت اور وزیراعلی سندھ کا پیغام
ہم محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن سے رہنمائی لیتے ہوئے نہ صرف جمہوریت کو مستحکم کریں گے بلکہ ہر شہری کے بنیادی حقوق کا تحفظ بھی یقینی بنائیں گے،صدر مملکت


کراچی: دختر مشرق شہید بینظیر بھٹو کی 72 ویں سالگرہ پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے عالم اسلام کی پہلی وزیر اعظم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ے کہ شہید بی بی کا وژن آج بھی ہمارے لیے مشعل راہ ہے، اس سے رہنمائی لے کر جمہوریت مضبوط کریں گے۔
صدر مملکت:
سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کے موقع پر جاری پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے ان کی قومی خدمات اور عظیم قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت، انسانی وقار اور خواتین کے حقوق کے لیے جو ناقابل فراموش جدوجہد کی وہ آج بھی تاریخ کا روشن باب ہے۔
صدر مملکت نے کہا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے آمریت کے خلاف جرأت اور استقامت کے ساتھ مزاحمت کی اور ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لیے چلنے والی تحریکوں کی قیادت کی، وہ قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی پر مکمل یقین رکھتی تھیں، ان کا وژن، قربانیاں اور عوام سے گہری وابستگی پاکستان پیپلز پارٹی کی اجتماعی میراث ہیں۔
انہوںنے مزید کہا کہ شہید بی بی ہمیشہ خواتین کی سماجی اور معاشی خودمختاری کی علمبردار رہیں، وہ پسماندہ طبقات اور اقلیتوں کی آواز بن کر ابھریں اور ایک پرامن، خوشحال اور جمہوری پاکستان کی خواہاں تھیں، ان کی اصولی سیاست آج بھی ایک منصفانہ اور جمہوری معاشرے کے قیام کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
صدر مملکت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن سے رہنمائی لیتے ہوئے نہ صرف جمہوریت کو مستحکم کریں گے بلکہ ہر شہری کے بنیادی حقوق کا تحفظ بھی یقینی بنائیں گے۔
وزیر اعلی سندھ
مراد علی شاہ نے شہید بینظیر بھٹو کی 72 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میری سیاسی تربیت بینظیر بھٹو نے کی، بینظیر بھٹو نے اپنی جان دے کر ملک میں جمہوریت بحال کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے پولیو مہم کا آغاز خود اپنی بیٹی کو قطرے پلا کر کیا تھا، وہ ہر مظلوم کی آواز اور ہر کمزور کی امید تھیں، آج بینظیر بھٹو کی قربانیوں، قیادت اور مشن کو یاد کرنے کا دن ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم شہید بینظیر بھٹو کے مشن کو جاری رکھنے کا عہد کرتے ہیں، بینظیر بھٹو کا خواب ایک ترقی یافتہ، بااختیار اور جمہوری پاکستان تھا۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ پر اتحاد، صحت اور تعلیم کے پیغام پر عمل کرنا ہے، ان کی سالگرہ پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔

ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
- 15 hours ago

گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ کا خوفناک حادثہ، 8 رضاکار ملبے تلے دب کر جاں بحق
- an hour ago

آسٹریلوی وزیر اعظم کا فلسطین کا باقاعدہ ریاست تسلیم کرنے کا اعلان
- 19 minutes ago

واٹر ٹریٹمنٹ سے کلورین گیس کے اخراج کے باعث 600 سے زائد زائرین کی حالت غیر
- 14 hours ago

سیلاب متاثرہ طالبعلم اکرام اللہ کاکڑ کی میٹرک میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- 14 hours ago

بھارت کا 6 پاکستانی طیارے گرانے کا دعویٰ خود فریبی ہے: چین کے سابق دفاعی اتاشی
- 14 hours ago

مری میں 12 سے 14 اگست تک 3 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی
- an hour ago
الو ارجن ایئرپورٹ پر سیکیورٹی اہلکار سے الجھ پڑے، سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا
- 15 hours ago

اسرائیلی حملوں کے دوران 662 فلسطینی کھلاڑی اور اسپورٹس عہدیدار شہید
- an hour ago

کرکٹر حیدر علی کی زیادتی کا الزام لگانے والی لڑکی سے معاملات طے ہونے کا امکان
- 14 hours ago

ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں پاکستانی نژاد خاتون پر مبینہ مذہبی منافرت کے تحت حملہ
- an hour ago

بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، بیرون ملک پاکستانی ہمارا فخر ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 15 hours ago