Advertisement
پاکستان

قومی اسمبلی اجلاس میں شدید ہنگامہ آرائی، اپوزیشن رکن اقبال آفریدی اور حنیف عباسی کی ہاتھا پائی

حکومتی ارکان حنیف عباسی ، آغا رفیع اللہ امیر مقام ،عطا تارڑدیگر ارکان وزیر خزانہ کے پاس ڈھال بن کے کھڑے ہو گئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 23rd 2025, 2:41 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
قومی اسمبلی اجلاس میں شدید ہنگامہ آرائی، اپوزیشن رکن اقبال آفریدی اور حنیف عباسی کی ہاتھا پائی

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں  چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور  وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے  ہنگامہ کھڑا کر دیا ،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی تقریر کے دوران اپوزیشن رہنما اقبال آفریدی کی حکومتی ارکان سے ہاتھا پائی ہو گئی۔

 تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے ہنگامہ کھڑا کر دیا ، تقر یر کے دوران حکومتی وزیر حنیف عباسی اور عطا اللہ تارڑ سے پی ٹی آئی ارکان کی ہاتھا پائی کی کوشش ، شدید تلخ کلا می ہوئی۔

 بلاول بھٹو کی تقر یر کے دوران پی ٹی آئی اراکین پیپلز پارٹی اراکین کے سامنے  آگئے،پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی ارکان کے درمیان شدید تکرار ہوئی، اس  مو قع  پر سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ اقبال آفریدی صاحب یہ آپ کی غلط فہمی ہے کہ اسمبلی نہیں چلنے دیں گے۔

ا سپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت  قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بجٹ بحث سمیٹ رہے تھے، پی ٹی آئی ارکان نے وزیر خزانہ کی جانب آنے کی کوشش کی تاہم حکومتی ارکان حنیف عباسی ، آغا رفیع اللہ امیر مقام ،عطا تارڑدیگر ارکان وزیر  خزانہ کے پاس ڈھال بن کے کھڑے ہو گئے۔

 اس موقع پر نثار جٹ شفقت عباس اور عطاء اللہ تارڑ کے درمیان شدید تلخ کلامی ہو ئی۔

پی ٹی آئی ارکان نے وزیر خزانہ کے سامنے احتجاج شروع کر دیا اور نعرے بازی کی ، جس کے بعد پی ٹی آئی رکن اسمبلی اقبال آفریدی کی وفاقی وزیر حنیف عباسی سے ہاتھا پائی ہوئی تاہم دیگرارکان اسمبلی اور سیکیورٹی اسٹاف نے مداخلت کرکے بیچ بچاؤ کرایا۔

Advertisement