سیفٹی آگاہی مہم 2025: نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان کا مختلف گرڈ سٹیشنز پر تربیتی سیمینارز کا انعقاد
ان سیمینارز میں ابتدائی طبی امداد کی فراہمی، ہنگامی صورتحال میں ردعمل اور فیلڈ آپریشنز سے متعلق اہم حفاظتی طریقہ کار پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی

نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان (سابقہ این ٹی ڈی سی) کے زیر اہتمام ملک بھر میں "سیفٹی آگاہی مہم 2025" کے تحت حفاظتی تربیتی سیمینارز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
اس مہم کا مقصد نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنانا، عوامی شعور بیدار کرنا اور عملے کو اپنی حفاظت سے متعلق آگاہی و مہارت سے لیس کر کے حادثات کی شرح کو صفر تک لانا ہے۔ سیفٹی مہم کے تحت 500 کے وی گرڈ سٹیشنز؛ نیو لاہور، یوسف والا (ساہیوال)، گٹی (فیصل آباد) اور 220 کے وی گرڈ سٹیشنز؛ نیو کوٹ لکھپت، واپڈا ٹاؤن، راوی، غازی روڈ، بند روڈ، شالامار، سرفراز نگر، گجرات، ڈہرکی، جھمپیر-ٹو (سندھ) اور انڈسٹریل-ٹو کوئٹہ میں تربیتی سیمینارز کا انعقاد کیا گیا۔
ان سیمینارز میں ابتدائی طبی امداد کی فراہمی، ہنگامی صورتحال میں ردعمل اور فیلڈ آپریشنز سے متعلق اہم حفاظتی طریقہ کار پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔ شرکاء کو کارڈیو پلمونری ریسسٹیٹیشن (CPR) کی عملی تربیت دی گئی اور ہنگامی حالات سے نمٹنے، حفاظتی اقدامات اور جان بچانے کے طریقہ کار کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔
این جی سی افسران نے گرڈ سٹیشن اور ٹرانسمیشن لائن پر کام کے دوران ممکنہ خطرات، فیلڈ انسپکشن کے طریقہ کار، ذاتی تحفظ کے آلات(PPE) کا معیار اور نیپرا کی جانب سے متعارف کردہ نئے پرمٹ ٹو ورک (PTW) پرفارما جیسے اہم موضوعات پر بریفنگز دیں۔
اس کے علاوہ، چند گرڈ سٹیشنز پر ریسکیو 1122 کی جانب سے بھی ہیلتھ، سیفٹی اینڈ انوائرمنٹ (HSE)، فائر فائٹنگ اور ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری سے متعلق سیشنز منعقد کیے گئے۔ سیمینارز میں این جی سی کے مختلف شعبہ جات بشمول مینٹیننس، آپریشنز، پروٹیکشن، سکیورٹی اور ایڈمن کے عملے نے بھرپور شرکت کی۔
منیجنگ ڈائریکٹر این جی سی، انجینئر محمد شاہد نذیر نے سیفٹی آگاہی مہم کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ عملے کی حفاظت ہمارے آپریشنز کی بنیاد ہے۔
انہوں نے مہم میں شامل تمام افسران و ملازمین کی محنت اور جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی کاوشیں افرادی قوت کے ساتھ ساتھ ہمارے انفرا سٹرکچر کے تحفظ کو بھی یقینی بناتی ہیں۔

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- a day ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- a day ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 days ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 days ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- a day ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 days ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- a day ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- a day ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- a day ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 days ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 days ago



