Advertisement

برطانوی وزیر خارجہ کا ایران پر امریکی حملوں پر مؤقف دینے سے گریز

وزیر خارجہ نے اس سوال پر بھی کوئی مؤقف اختیار نہیں کیا کہ آیا وہ امریکی حملوں کو قانونی سمجھتے ہیں یا غیر قانونی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 23rd 2025, 5:40 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
برطانوی وزیر خارجہ کا ایران پر امریکی حملوں پر مؤقف دینے سے گریز

برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ایران کی اہم جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کو جائز یا ناجائز قرار دینے سے گریز کیا ہے۔

برطانوی روزنامہ دی ٹیلیگراف کی رپورٹ کے مطابق، ڈیوڈ لیمی نے اس سوال کا براہِ راست جواب دینے سے انکار کیا کہ آیا ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائی درست تھی یا نہیں۔

پیر کی صبح بی بی سی ریڈیو 4 کے پروگرام ’ٹو ڈے‘ میں ایک انٹرویو کے دوران جب ان سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا: "میں واضح کر چکا ہوں کہ ہم اس فوجی کارروائی کا حصہ نہیں تھے۔"

جب دوبارہ سوال کیا گیا کہ آیا امریکی اقدام درست تھا، تو ڈیوڈ لیمی نے کہا: "میرا مؤقف یہ ہے کہ اس مسئلے کا پائیدار حل صرف سفارت کاری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔"

وزیر خارجہ نے اس سوال پر بھی کوئی مؤقف اختیار نہیں کیا کہ آیا وہ امریکی حملوں کو قانونی سمجھتے ہیں یا غیر قانونی۔

ان کا کہنا تھا: "ہم اس کارروائی میں شامل نہیں تھے، یہ معاملہ امریکیوں کا ہے اور وہی اس پر تبصرہ کریں گے۔"

Advertisement