وزیر اعظم سے چینی سفیر کی ملاقات،دو طرفہ تعاون اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
میکرو اکنامک آؤٹ لک میں بہتری آئی جو سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے اہم ہے ، سی پیک کے جاری منصوبوں کو مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہیں،شہباز شریف

.jpg&w=3840&q=75)
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی جس میںدو طرفہ تعلقات،باہمی تعاون، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور ایران اسرائیل تنازع میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم نے چینی صدر شی جن پنگ اور چینی وزیر اعظم کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مالی اور اقتصادی مدد پر دوست ملک چین کے شکرگزار ہیں،انہوںنے مزید کہا ہے کہ شاہراہ قراقرم ، ایم ایل ون ، گوادر پورٹ آپریشنل کرنے کے ساتھ زراعت، صنعت اور آئی ٹی کے شعبوں میں تعاون اہمیت کا حامل ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ میکرو اکنامک آؤٹ لک میں بہتری آئی جو سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے اہم ہے ، سی پیک کے جاری منصوبوں کو مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
دوران ملاقات علاقائی سلامتی کی صورتحال خاص طور پرایران۔ اسرائیل تنازع میں حالیہ پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم نےچینی صدر شی چن پنگ اور وزیر اعظم لی کیانگ کے لیے خیر سگالی کے جذبات اور چین میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے آئندہ سربراہ اجلاس کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، انہوں نے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے اپنے دورہ چین کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان جاری مشاورت کا بھی تذکرہ کیا۔
چین کے سفیر نے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے بحران کے پرامن حل کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت ہر سفارتی فورم پر پاکستان کے فعال اور مثبت کردار کی تعریف کی، انہوں نے وزیراعظم کو دوطرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا۔
چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے بتایا کہ اگست میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کے دورہ چین کی کامیابی یقینی بنانے کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

امریکی ٹیرف کے بعد بھارتی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں تاریخی کم ترین سطح پر پہنچ گیا
- 4 گھنٹے قبل

راولپنڈی: گاڑی میں دم گھٹنے کے باعث دو بچے جاں بحق ہوگئے
- 7 گھنٹے قبل

حکومت کا سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار اور آرمینیائی وزیر خارجہ کے مابین ٹیلیفونک رابطہ، سفارتی تعلقات کے قیام پرغور
- 7 گھنٹے قبل

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 3.57 فیصد تک جا پہنچی، ٹماٹر، آٹا اور چکن مزید مہنگے
- 3 گھنٹے قبل

ایشیا ڈیولپمنٹ بینک کی پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 3 ملین ڈالر کی ہنگامی امداد
- 5 گھنٹے قبل

ایرانی صدر کا وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، سیلابی صورتحال میں مدد کی پیشکش
- 6 گھنٹے قبل

ایرانی صدر کا سیلاب متاثرین سے اظہارِ یکجہتی، پاکستان کو ہر ممکن مدد کی پیشکش
- 3 گھنٹے قبل

دریائے سندھ میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا ہنگامی الرٹ جاری
- 3 گھنٹے قبل

تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز: پاکستان کا افغانستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل

تحریک انصاف کے مزید ارکان کا کمیٹیوں سے استعفیٰ، پارٹی نے پارلیمانی عمل سے مکمل لاتعلقی اختیار کرلی
- 3 گھنٹے قبل

وزیر آباد میں فلڈ ریلیف کیمپ عارضی نکلا، مریم نواز کے دورے کے بعد متاثرین واپس، کیمپ بند
- 3 گھنٹے قبل