امریکی وزیر دفاع: فوج نے مشکل مشن کامیابی سے مکمل کیا، میڈیا بےبنیاد خبریں پھیلا رہا ہے
وزیر دفاع نے کہا کہ فوجی آپریشن کا بنیادی مقصد خطے میں جاری جنگ بندی کو یقینی بنانا تھا، اور اس آپریشن کے بعد اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی خوش آئند ہے


امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ فوج نے مہارت اور عزم کے ساتھ ایک نہایت مشکل مشن کامیابی سے مکمل کیا، تاہم کچھ امریکی میڈیا چینلز اس حوالے سے بےبنیاد خبریں پھیلا رہے ہیں۔
نیوز بریفنگ کے دوران، جو انہوں نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین کے ساتھ مشترکہ طور پر دی، پیٹ ہیگسیتھ نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تاریخ کے سب سے پیچیدہ فوجی آپریشن کا حکم دیا تھا اور فوج نے اسے کامیابی سے انجام دیا۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ امریکی میڈیا صدر ٹرمپ کو نشانہ بنا رہا ہے اور ان کے ہر اقدام کی مخالفت کرتا ہے، جبکہ حقیقت میں میڈیا اسکینڈل تلاش کر رہا ہے اور کامیابی کو نظر انداز کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) نے بھی تصدیق کی ہے کہ امریکی حملوں میں ایرانی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس کا اعتراف ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی کیا ہے۔
پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ ایران میں جوہری تنصیبات پر کیے گئے حملے کامیاب رہے اور ہمارا فوجی آپریشن انتہائی مؤثر ثابت ہوا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایرانی ایٹمی پروگرام کو وہ نقصان پہنچایا گیا ہے جس کا خواب دیگر امریکی صدور بھی نہیں دیکھ سکے، اور ایرانی جوہری تنصیبات مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔ IAEA نے بھی تصدیق کی ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام کئی سال پیچھے چلا گیا ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ فوجی آپریشن کا بنیادی مقصد خطے میں جاری جنگ بندی کو یقینی بنانا تھا، اور اس آپریشن کے بعد اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی خوش آئند ہے۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے بھی بریفنگ میں امریکی فوجیوں کی تعریف کی اور کہا کہ آپریشن "مڈنائٹ ہیمر" میں شامل تمام عملے نے شاندار کارکردگی دکھائی۔
انہوں نے بتایا کہ قطر میں امریکی اڈے پر ایرانی حملے کی پیشگی اطلاع ہمیں ملی تھی، اور ہمارے پاس جواب دینے کے لیے صرف دو منٹ کا وقت تھا۔
جنرل کین نے کہا کہ ایرانی بڑے حملے کو ناکام بنانے میں ہماری دفاعی صلاحیتیں ظاہر ہوئیں اور اس حملے کا مؤثر جواب دیا گیا۔
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 days ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 16 hours ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 15 hours ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- a day ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 days ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 11 hours ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 days ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 days ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 11 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 16 hours ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 13 hours ago






