وزارت داخلہ کا سیکیورٹی کے پیش نظر محرم الحرام کے دوران فوج تعینات کرنے کا فیصلہ
یہ فیصلہ صوبائی حکومتوں اور دیگر انتظامی اداروں کی درخواست پر کیا گیا، جنہوں نے محرم کے دوران حساس علاقوں میں اضافی سیکیورٹی کی ضرورت پر زور دیا تھا۔


اسلام آباد: وزارت داخلہ نے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس فیصلے کا مقصد محرم کے جلوسوں اور مجالس کے دوران امن و امان کو یقینی بنانا ہے۔
وزارت داخلہ کے اعلامیے کے مطابق چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فوج سیکیورٹی کے فرائض انجام دے گی۔ یہ فیصلہ صوبائی حکومتوں اور دیگر انتظامی اداروں کی درخواست پر کیا گیا، جنہوں نے محرم کے دوران حساس علاقوں میں اضافی سیکیورٹی کی ضرورت پر زور دیا تھا۔
وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں بھی فوج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فوج سول اداروں کی مدد کے لیے سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے گی۔
رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل245 اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی انسداد دہشتگردی 1997 کے تحت ہوگی۔
وزارت داخلہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ محرم کے دوران کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے۔

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 9 گھنٹے قبل

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 16 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 2 دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 2 دن قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 2 دن قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 2 دن قبل

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 14 گھنٹے قبل

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 2 دن قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- ایک دن قبل

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 12 گھنٹے قبل

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 16 گھنٹے قبل






