اگرچہ ابھی تک اداکارہ کی موت کی حتمی وجہ کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا تاہم ابتدائی طور پر دل کا دورہ اس کی بڑی وجہ قرار دیا جا رہا ہے،میڈیا رپورٹ


ممبئی: گانے 'کانٹا لگا' میں اپنی ڈانس پرفارمنس سے شہرت حاصل کرنے والی نامور بھارتی اداکارہ، رئیلٹی ٹی وی اسٹار اور ڈانس سنسنیشن شیفالی جریوالہ 42 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیفالی کو جمعرات کی شب اچانک دل کا دورہ پڑا۔ انہیں فوری طور پر اپنے شوہر اداکار پراگ تیاگی اور دیگر 3 افراد کے ساتھ ممبئی کے اسپتال لے جایا گیا لیکن بدقسمتی سے وہ جانبر نہ ہوسکیں۔
اسپتال کے عملے نے تصدیق کی کہ شیفالی اسپتال لانے سے پہلے ہی دم توڑ چکی تھیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اگرچہ ابھی تک اداکارہ کی موت کی حتمی وجہ کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا تاہم ابتدائی طور پر دل کا دورہ اس کی بڑی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
شیفالی کی اچانک موت کی خبر سے شوبز انڈسٹری اور ان کے مداح گہرے صدمے میں ہیں۔
واضح رہے کہ شیفالی جری والا نے 2002 میں گانے 'کانٹا لگا' کی ویڈیو میں اپنی اداکاری سے راتوں رات شہرت حاصل کی تھی، اس کے بعد انہوں نے نچ بلیے اور بگ باس 13 جیسے شوز میں بھی شرکت کی۔

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- a day ago

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 16 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 2 days ago

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 15 hours ago

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 13 hours ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 2 days ago

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 17 hours ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 2 days ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 2 days ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 10 hours ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 2 days ago

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 17 hours ago








