اسرائیلی جارحیت سےشہید سائنسدانوں، فوجی جنرلز اور بچوںسمیت 60افراد کی نماز جنازہ کی تیاریاں مکمل
تہران کی فضا غم، یکجہتی، اور اُن افراد کی قربانی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے جذبے سے بوجھل ہے، جنہوں نے حالیہ اسرائیلی جارحیت میں اپنی جانیں قربان کیں۔


تہران: ایران کے دارالحکومت تہران میں 12 روزہ جنگ کے دوران اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والےسائنسدانوں، فوجی جنرلز اور بچوں کی نماز جنازہ کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔
ایرانی میڈیارپورٹس کے مطابق 60افراد کےجنازے کی سرکاری تقریب تہران کے معروف انقلاب چوک میں منعقد کی گئی ہے، جس کے بعد ایک جلوس کی شکل میں 11 کلومیٹر طویل راستہ طے کر کے آزادی چوک تک لے جایا جائے گا۔

تہران کی اسلامی ترقیاتی رابطہ کونسل کے سربراہ محسن محمودی نے اعلان کیا ہے کہ یہ دن اسلامی ایران اور انقلاب کے لیے ایک تاریخی دن ہے، تہران میں شہداء کے جنازے میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی ہے، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گیے ہیں۔

انقلاب چوک اور تہران یونیورسٹی کے ارد گرد کی سڑکیں ان لوگوں سے بھری ہوئی ہیں، جو شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔
دارالحکومت کی فضا غم، یکجہتی، اور اُن افراد کی قربانی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے جذبے سے بوجھل ہے، جنہوں نے حالیہ اسرائیلی جارحیت میں اپنی جانیں قربان کیں۔
اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں میں اہم فوجی شخصیت میجر جنرل محمد باقری شامل ہیں، جو ایران کی پاسدارانِ انقلاب میں اعلیٰ عہدے پر فائز اور ایرانی مسلح افواج کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کے بعد دوسرے اہم ترین کمانڈر تھے، انہیں ان کی اہلیہ اور بیٹی جو ایک مقامی صحافتی ادارے سے وابستہ تھیں کے ساتھ دفن کیا جائے گا۔

اس کےعلاوہ حملوںمیں شہید ہونے والے نیوکلیئر سائنسدان محمد مہدی طہرنچی کو ان کی اہلیہ کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔
پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر حسین سلامی، جو جنگ کے پہلے روز ہلاک ہو گئے تھے، انہیں بھی سپرد خاک کیا جائے گا۔ تقریب میں کم از کم 30 دیگر اعلیٰ فوجی کمانڈرز کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔
ان 60 افراد میں سے چار بچے بھی شامل ہیں، جن کی تدفین کا عمل کیا جائے گا۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں 600 سے زائد افراد ہلاک ہوئے، جن میں اکثریت عام شہریوں کی تھی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- a day ago

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 10 hours ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 5 hours ago

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 8 hours ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- a day ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- a day ago

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 11 hours ago

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 11 hours ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- a day ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- a day ago

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 10 hours ago







