ٹرمپ اپنی شخصیت کی قدر نہیں کرتے، ہر لمحہ خود سے متضاد بات کرتے ہیں، دشمن دھوکہ دہی سے دوبارہ مؤقف بدل سکتا ہے،سربراہ ایرانی عدلیہ


تہران: ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے کہا کہ امریکا ناقابل اعتبار ہے اس پر پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق سربراہ ایرانی عدلیہ کا کہنا ہے کہ امریکا ناقابل اعتبار ہے اس پر پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا،ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای پہلے ہی خبردار کر چکے ہیں۔
سربراہ ایرانی عدلیہ نے مزید کہا کہ ٹرمپ اپنی شخصیت کی قدر نہیں کرتے، ہر لمحہ خود سے متضاد بات کرتے ہیں، دشمن دھوکہ دہی سے دوبارہ مؤقف بدل سکتا ہے۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ نے مغرب پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی ممالک نے اسرائیلی حملے کی مذمت کے بجائے جواز پیش کئے، سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کرنے میں مغربی ممالک بھی شریک ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے جنگ بندی کی پیشکش ایک عرب ملک کے ذریعے کی، امریکا اور اسرائیل کے اقدامات نے سفارت کاری کو تباہ کیا، ایرانی عوام کا اعتماد بحال کرنا امریکا اور اسرائیل کی ذمہ داری ہے۔
علاوہ ازیں فرانسیسی وزارت خارجہ نے ایران کو ہدایت کی کہ آئی اے ای اے اہلکاروں کی حفاظت یقینی بنائے، جوہری ادارے کے سربراہ رافائل گروسی کو دھمکیاں ملنا قابل تشویش ہیں، ایران عالمی جوہری ادارے کے عملے کی سلامتی کو خطرے میں نہ ڈالے۔

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے: صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ
- 43 منٹ قبل

جسٹس سرفراز اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر
- 2 گھنٹے قبل

ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: چیئرمین ایف بی آر
- ایک گھنٹہ قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعدبس مالکان نے کرایوں میں بھی ا ضافہ کردیا
- 32 منٹ قبل

کانگریس کو شکست دوں گا، ایلون مسک کا سیاسی پارٹی کے قیام کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

برطانوی ہائی کمشنرکاحالیہ سیلا ب میں ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس
- ایک گھنٹہ قبل

15 سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
- 7 منٹ قبل

وزیر اعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، اسرائیلی حملوں میں شہریوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار
- ایک گھنٹہ قبل

بانی پی ٹی آئی کا پارٹی قیادت کو 10 محرم کے بعد حکومت کیخلاف تحریک چلانے کی ہدایت
- ایک گھنٹہ قبل

بہاولپور: امتحان دینے آنیوالی طالبات کی وین میں آگ لگ گئی، ایک طالبہ جاں بحق،متعدد زخمی
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ
- 3 گھنٹے قبل

پاک ، امریکا تجارتی مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل
- ایک گھنٹہ قبل