Advertisement
پاکستان

پاکستان کا ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم: سندھ طاس معاہدے کی عملداری کی توثیق

ترجمان نے زور دیا کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر سندھ طاس معاہدے کے تحت معمول کے مطابق تعاون بحال کرے اور اپنے معاہداتی ذمہ داریوں کو دیانتداری سے نبھائے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jun 30th 2025, 6:40 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان کا ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم: سندھ طاس معاہدے کی عملداری کی توثیق

پاکستان نے کشن گنگا اور رَٹل پن بجلی منصوبوں سے متعلق ثالثی عدالت کے حالیہ عبوری فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق، یہ فیصلہ 27 جون کو جاری کیا گیا، جس میں عدالت نے واضح طور پر کہا ہے کہ اُسے مکمل دائرہ اختیار حاصل ہے اور وہ اس تنازعے کو مؤثر، منصفانہ اور بروقت انداز میں نمٹانے کی ذمہ داری رکھتی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ یہ فیصلہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یک طرفہ طور پر معطل کرنے کے غیر قانونی اقدام کے پس منظر میں سامنے آیا ہے۔ پاکستان اس بھارتی اقدام کو پہلے ہی بین الاقوامی قوانین اور دوطرفہ معاہدوں کی صریح خلاف ورزی قرار دے چکا ہے۔

ترجمان کے مطابق، ثالثی عدالت کا یہ فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی تصدیق کرتا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ ایک مؤثر، قابلِ عمل معاہدہ ہے، اور بھارت اس کے تحت کسی بھی یک طرفہ اقدام کا اختیار نہیں رکھتا۔

ترجمان نے زور دیا کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر سندھ طاس معاہدے کے تحت معمول کے مطابق تعاون بحال کرے اور اپنے معاہداتی ذمہ داریوں کو دیانتداری سے نبھائے۔

Advertisement
پیٹرول پمپ ملازم تشدد کیس:عدالت کا ملزم کی رہائی کا حکم

پیٹرول پمپ ملازم تشدد کیس:عدالت کا ملزم کی رہائی کا حکم

  • 15 hours ago
لاہور:موٹر سائیکل سوار شہری کا اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد، ملزم گرفتار

لاہور:موٹر سائیکل سوار شہری کا اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد، ملزم گرفتار

  • 2 days ago
بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر

بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 2 days ago
نئے صوبوں کا قیام اور گورننس اصلاحات ناگزیر ہیں، ابراہیم حسن مراد

نئے صوبوں کا قیام اور گورننس اصلاحات ناگزیر ہیں، ابراہیم حسن مراد

  • a day ago
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی

  • 2 days ago
مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے حملہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے حملہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی

  • 2 days ago
نوجوان برآمدات کے ذریعے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، شعیب ایوب بٹالوی

نوجوان برآمدات کے ذریعے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، شعیب ایوب بٹالوی

  • 18 hours ago
پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل

پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل

  • 11 hours ago
لاہور میں بسنت کی تاریخوں کا اعلان

لاہور میں بسنت کی تاریخوں کا اعلان

  • 2 days ago
لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک

لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک

  • 11 hours ago
آر فور اور یورپی ممالک کا علاقائی تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات پر زور

آر فور اور یورپی ممالک کا علاقائی تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات پر زور

  • 17 hours ago
پاکستان نے زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات کو مسترد کردیا

پاکستان نے زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات کو مسترد کردیا

  • 17 hours ago
Advertisement