گلگت، اسکردو، ہنزہ، استور، دیامر، گانچھے اور شگر میں موسلا دھار بارشوں کے ساتھ ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔


نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش، آندھی، طوفان اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر نیا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق:
پنجاب:
اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد، لاہور، قصور، اوکاڑہ، ملتان، خانیوال، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یارخان اور ڈیرہ غازی خان میں آندھی، گرج چمک اور تیز بارش کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا:
دیر، سوات، چترال، کوہستان، شانگلہ، بونیر، بٹگرام، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ، ملاکنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، مردان، ہری پور، بنوں اور کوہاٹ میں شدید بارش اور طوفانی ہواؤں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
گلگت بلتستان:
گلگت، اسکردو، ہنزہ، استور، دیامر، گانچھے اور شگر میں موسلا دھار بارشوں کے ساتھ ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
آزاد کشمیر:
مظفرآباد، وادی نیلم، راولا کوٹ، حویلی اور باغ میں شدید بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
سندھ:
کراچی، حیدرآباد، سکھر، نوابشاہ، کشمور، تھرپارکر، میرپورخاص، عمرکوٹ، سانگھڑ، جامشورو، ٹنڈوالہ یار، ٹھٹہ، بدین، مٹھی، گھوٹکی، خیرپور، شکارپور، لاڑکانہ، جیکب آباد اور دادو میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
بلوچستان:
کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلات، خضدار، آواران، بارکھان، جعفرآباد، کوہلو، سبی، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، لسبیلہ اور نصیرآباد میں بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
این ڈی ایم اے نے شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ، جبکہ پہاڑی اور دریا کے قریب علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور طغیانی کے خطرات سے خبردار کرتے ہوئے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

صدر مملکت کی سعودی سفیرسے ملاقات، تجارت، معیشت، اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
- 4 hours ago

آپریشن بنیان المرصوص،ڈی جی آئی ایس پی آر کی جی سی یونیورسٹی لاہور کے طلباءکے ساتھ خصوصی نشست
- 2 hours ago

بابوسرٹاپ:کلاؤڈ برسٹ میں جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی، 10 سے 12 افراد تاحال لاپتہ
- 6 hours ago

گھوٹکی: ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت کی گھر سے لاش برآمد
- 4 hours ago

بطور چیف جسٹس آزاد،غیر جانبدار اور ایماندار جوڈیشل افسران کے ساتھ کھڑا ہوں، یحییٰ آفریدی
- 6 hours ago

محکمہ موسمیات کی 28 سے 31 جولائی تک ملک کے بیشتر اضلاع میں مزید بارشوں کی پیشگوئی
- 4 hours ago

انگلش بلے بازجو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے
- an hour ago

سلیبرٹیز کرکٹ میلے کا آغاز 12 اگست سے گڑھی شاہو ریلوے اسٹیشن گراؤنڈ میں ہو گا
- 3 hours ago

اسحاق ڈارکی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات،دہشتگردی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال
- 4 hours ago
مہنگاسونا ہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 6 hours ago

ڈھاکہ: سابق بنگلہ دیشی چیف جسٹس قتل کے مقدمے میں گرفتار
- 5 hours ago

ملک میں صفر کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
- 3 hours ago