بھارت کی آلودہ ہواؤں سے پنجاب مسلسل متاثر، لاہور آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آ گیا
صوبائی دارالحکومت میں اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 479 ریکارڈ کیا گیا


بھارت سے آنے والی آلودہ ہواؤں نے پنجاب کی فضا کو مسلسل متاثر کر رکھا ہے، جس کے باعث صوبے بھر میں سموگ کی شدت خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ لاہور سمیت مختلف شہروں میں فضا زہریلی دھند میں لپٹی ہوئی ہے، جب کہ ماہرین صحت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ماحولیاتی انڈیکس کے مطابق لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت میں اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 479 ریکارڈ کیا گیا، جو انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک سطح ہے۔
شہر کے مختلف علاقوں میں آلودگی کی شرح اس سے بھی زیادہ ہے، لوئر مال 804، شادمان 790، گلبرگ 770، سول سیکرٹریٹ 756، ساندہ روڈ 745، ڈی ایچ اے 744، جبکہ شالیمار میں 585 ریکارڈ کیا گیا۔
پنجاب کے دیگر شہر بھی سموگ کی لپیٹ میں ہیں۔ گوجرانوالہ میں اے کیو آئی 762، فیصل آباد میں 359 اور ملتان میں 304 تک پہنچ گیا، جو صحت کے لیے تشویشناک حد ہے۔
طبی ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے، ماسک کے باقاعدہ استعمال اور گھروں میں زیادہ وقت گزارنے کا مشورہ دیا ہے۔ بچوں، بزرگوں اور سانس کے امراض میں مبتلا افراد کو خاص احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سموگ کی بگڑتی صورتحال کے پیشِ نظر پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی ہے۔ اب اسکول اور کالجز صبح 8 بج کر 45 منٹ پر کھلیں گے۔
ڈی جی ماحولیات پنجاب کے مطابق نیا حکمنامہ 31 جنوری 2026 تک نافذ العمل رہے گا، اور خلاف ورزی کی صورت میں 5 سے 10 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ کل سے لاہور اور گردونواح میں بارش کا امکان ہے، جس سے فضا میں موجود آلودگی اور گردوغبار کی سطح میں نمایاں کمی آنے کی توقع ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بارش بروقت ہوئی تو سموگ کی شدت میں وقتی کمی ضرور آئے گی، تاہم طویل المدتی حل کے لیے صنعتی اخراج، ٹریفک کے دھوئیں اور فصلوں کی باقیات جلانے پر مؤثر قابو پانا ناگزیر ہے۔

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط
- 11 گھنٹے قبل

خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ
- 10 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور
- 12 گھنٹے قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 9 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا
- 11 گھنٹے قبل

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا
- 9 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے
- 13 گھنٹے قبل
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
- 8 گھنٹے قبل

توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور
- 13 گھنٹے قبل

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 7 گھنٹے قبل












