Advertisement
علاقائی

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر کا دورہ گوجرانوالہ

خواجہ عمران نذیر نے گرین لائن گوجرانوالہ پراجیکٹ کا جائزہ لیااور عوام سے سفری سہولیات بارے بھی دریافت کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ a month ago پر Nov 2nd 2025, 2:04 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر کا دورہ گوجرانوالہ

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر کا گوجرانوالہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے گرین لائن گوجرانوالہ پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیا

کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی، ڈپٹی کمشنر نوید احمد اور متعلقہ ضلعی افسران بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ موجود رہے۔

اپنے دورے کے دوران خواجہ عمران نذیر نے بس میں سفر کیا اور مسافروں سے سہولیات بارے دریافت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر عوام کو باعزت، جدید اور معیاری سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، گرین لائن بس سے گوجرانولہ کے شہریوں کو آرام دہ اور سستی سفری میسر آئی ہے۔ 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو بہترین اور سستی ٹرانسپورٹ سہولیات کی فراہمی کا مشن جاری رہے گا اور گوجرانوالہ کی عوام کی بھلائی کیلئے وزیر اعلی کی ہدایت پر مزید 100 بسیں مذید فراہم کی جا رہی ہیں۔

خواجہ عمران نذیر کہا کہنا تھا کہ بی ایس ایل تھری لیب کو فوری فنگشنل کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر کو ہدایات دے دی گئی ہیں، مریضوں سے ادویات کی فراہمی کے حوالے سے پوچھنے پر عوام نے پنجاب حکومت کی خدمات کو سراہا۔

 

Advertisement