صدر ٹرمپ سے عشائیے کے موقع پر معافی مانگی جو جنوبی کوریا کے صدر کی جانب سے دیا گیا تھا، مارک کارنی


کینیڈا کے وزیرِاعظم مارک کارنی نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایک اینٹی ٹیرف سیاسی اشتہار کے معاملے پر ذاتی طور پر معافی مانگ لی ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مارک کارنی نے بتایا کہ انہوں نے اونٹاریو کے وزیرِاعلیٰ ڈگ فورڈ کو اشتہار نشر نہ کرنے کی ہدایت دی تھی، تاہم اشتہار کے نشر ہونے پر انہوں نے صدر ٹرمپ سے براہِ راست معذرت کرلی۔
مارک کارنی نے جنوبی کوریا میں ایشیا پیسیفک سربراہی اجلاس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صدر ٹرمپ سے عشائیے کے موقع پر معافی مانگی، جو جنوبی کوریا کے صدر کی جانب سے دیا گیا تھا۔
کینیڈین وزیرِاعظم نے مزید بتایا کہ اشتہار نشر ہونے سے پہلے انہوں نے ڈگ فورڈ کے ساتھ اس کا جائزہ لیا تھا اور مخالفت کی تھی، لیکن اس کے باوجود یہ اشتہار آن ایئر ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق یہ اشتہار ڈگ فورڈ نے تیار کروایا تھا، جو ایک قدامت پسند رہنما ہیں اور جنہیں اکثر ڈونلڈ ٹرمپ سے مشابہت دی جاتی ہے۔ اشتہار میں سابق امریکی صدر رونلڈ ریگن کا ایک بیان شامل تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ "ٹیرف سے تجارتی جنگیں اور معاشی تباہی جنم لیتی ہیں"۔
اس اشتہار کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کینیڈا سے آنے والی مصنوعات پر ٹیرف بڑھانے کا اعلان کیا تھا اور تجارتی مذاکرات روک دیے تھے۔
جنوبی کوریا سے روانگی کے موقع پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کی مارک کارنی سے ملاقات "بہت خوشگوار" رہی، تاہم انہوں نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل،میچ کی تاریخ بھی سامنے آگئی
- 8 گھنٹے قبل

معروف پنجابی گلوکار ٹریفک حادثے میں جاں بحق
- 8 گھنٹے قبل
ٹرائی نیشن سیریز: پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
- 4 گھنٹے قبل

حسینہ واجدکی سزا بنگلہ دیش کا اندرونی معاملہ ہے ،پاکستان اس میں مداخلت مناسب نہیں سمجھتا،دفتر خارجہ
- 12 گھنٹے قبل

بھارتی جنگی طیارہ ’تیجس‘ کیوں تباہ ہوا؟ وجہ سامنے آگئی
- 12 گھنٹے قبل

لاہورمیں جائیداد کے تنازع پر گروہوں کے درمیان فائرنگ، 2 افراد قتل،ملزمان گرفتار
- 10 گھنٹے قبل

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک، جبکہ شمالی علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان،محکمہ موسمیات
- 11 گھنٹے قبل

اسلام آباد میں انسداد ڈینگی مہم مزید تیز، کیسز کی تعدادمیں نمایاں کمی
- 8 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کا بنوں میں مشترکہ آپریشن،مزید 8 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
- 8 گھنٹے قبل

بھارت نے طیارہ حادثے کا ذمہ دار کس ملک کو قرار دیا ؟ رپورٹ آ گئی
- 8 گھنٹے قبل

ٹرائی سیریز: سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 129رنز کا ہدف دے دیا
- 8 گھنٹے قبل

ایبٹ آباد: گاڑی گہری کھائی میں جاگری، طالبات سمیت 6 افراد جاں بحق
- 11 گھنٹے قبل











