Advertisement
تجارت

معاشی استحکام کیلئے ڈھائی سال میں ٹھوس اقدامات کی بدولت ملک درست سمت کی جانب گامزن ہے،محمد اورنگزیب

بلیو اکانومی ملکی معیشت کےلیے گیم چینجر ثابت ہوگی، وزیر خزانہ

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Nov 4th 2025, 11:46 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
معاشی استحکام کیلئے ڈھائی سال میں ٹھوس اقدامات کی بدولت ملک درست سمت کی جانب گامزن ہے،محمد اورنگزیب

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ معاشی استحکام کے لیے ڈھائی سال میں ٹھوس اقدامات کئے گئے اور بلیو اکانومی ملکی معیشت کےلیے گیم چینجر ثابت ہوگی۔

پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو 2025 سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت درست سمت کی جانب گامزن ہے، افراط زر اور پالیسی ریٹ میں بڑی کمی آئی ہے، تین گلوبل ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کے معاشی اقدامات کی تعریف کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے۔ کراچی، گوادر اور پورٹ قاسم کی بندرگاہوں کو جدید بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، بلیو اکانومی پاکستانی معیشت کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اس وقت آئی ایم ایف پروگرام کا حصہ ہے، اور چند ہفتے قبل اسٹاف لیول معاہدے کا اعلان ہونا پاکستانی حکام پر اعتماد کی علامت ہے۔

وزیرِ خزانہ کے مطابق تجارت اور سرمایہ کاری میں متوقع اضافہ آئندہ مہینوں میں ملک کو پائیدار ترقی کی جانب لے جائے گا۔

بلیو اکانومی پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی شروعات نسبتاً محدود سطح سے ہوئی ہے، ہم اس وقت قومی مجموعی پیداوار (جی ڈی پی) کا تقریباً 0.4 سے 0.5 فیصد بلیو اکانومی سے حاصل کر رہے ہیں، جو کہ تقریباً ایک ارب ڈالر کے برابر ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان کا موجودہ جی ڈی پی 411 ارب ڈالر ہے، لیکن ملک کی حقیقی معاشی صلاحیت 30 کھرب (3 ٹریلین) ڈالر تک پہنچ سکتی ہے، یہ دیکھنا حوصلہ افزا ہے کہ وزارتِ بحری امور نے ایک واضح ہدف مقرر کیا ہے، جو اگرچہ بلند لیکن بالکل قابلِ حصول ہے۔ حکومت کا 2047 تک بلیو اکانومی کو 100 ارب ڈالر تک پہنچانے کا مقصد ’انقلابی اور درست وژن‘ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ہدف تک پہنچنے کے بنیادی ستون مضبوط ہیں، جن میں پہلا ستون ماہی گیری اور آبی زراعت میں مہارت کا حصول ہے، پاکستان کی سمندری خوراک (سی فوڈ) کی برآمدات اس وقت 50 کروڑ ڈالر ہیں، اسے اگلے 3 سے 4 سال میں 2 ارب ڈالر تک بڑھانا ایک قابلِ حصول ہدف ہے۔

وزیرِ خزانہ نے یقین دہانی کرائی کہ ’بطور وزیرِ خزانہ، میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ پالیسی میں تسلسل یقینی بنایا جائے گا، جو ہم کہیں گے، اس پر عمل بھی ہوگا، یہی تسلسل اس سفر کو آگے بڑھانے کے لیے ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری ٹائم کانفرنس کا مقصد یہ بھی ہے کہ بیرونی سرمایہ کاروں پر راغب کیا جائے، بیلو اکنامی پاکستان کی معشیت میں معاون ثابت ہو سکتی ہے،  آنے والے وقتوں میں بلیو اکنامی کے ذریعے معاشی اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں، میں یقین دلاتا ہو کہ بلیو اکنامی کے حوالے پالیسی مسائل حل کیے جائیں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا پاکستان میں حالہ سیلاب سے وقتی طور پر معیشت کمزور ہوئی تھی، دنیا کے بہترین معاشی ادارے پاکستان کی بڑھتی معشیت کی تعریف کر رہے ہیں۔

Advertisement
ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

  • 9 hours ago
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 2 days ago
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • a day ago
وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

  • 8 hours ago
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 2 days ago
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 2 days ago
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • a day ago
دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

  • 8 hours ago
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • a day ago
امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

  • 11 hours ago
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 2 days ago
Advertisement