سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، 3 خارجی جہنم واصل
سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا۔’عزمِ استحکام‘ کے تحت بھارت نواز دہشتگردوں کے خلاف آپریشن پوری قوت سے جاری رہے گا،ترجمان


راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوںمیں سیکیورٹی فورسز نےپاک افغان سرحد پر فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقہ عیشام کے بالمقابل، پاکستان،افغانستان سرحد کے راستے دراندازی کی کوشش کرنے والے خوارج کے ایک گروہ کی نقل و حرکت سیکیورٹی فورسز نے بروقت نوٹ کی۔
سیکیورٹی فورسز نے اس گروہ کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، ٹھوس اور مہارت سے کی گئی کارروائی کے نتیجے میں بھارتی پراکسی تنظیم “فتنۃ الخوارج” سے تعلق رکھنے والے دو خوارج جہنم واصل کر دیے
ترجمان کے مطابق شمالی وزیرستان میں مارے گئے خوارج میں ایک کی شناخت افغان شہری قاسم کے نام سے ہوئی، قاسم نامی خارجی افغان بارڈر پولیس میں کام کر رہا تھا۔
دوسری جانب ضلع ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں بھی ایک خارجہ کو جہنم واصل کردیا گیا، مارے گئے خارجی کی شناخت افغان شہری اکرام الدین عرف دجانا کے نام سے ہوئی۔
ترجمان آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ فتنہ الخوارج کی قیادت افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان میں دراندازی کی کوششوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، جس کا مقصد پاکستان کے اندر اپنی موجودگی کا تاثر دینا اور باجوڑ و مہمند میں سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیوں سے خوارج کا گرتا ہوا حوصلہ بحال کرنا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا۔’عزمِ استحکام‘ کے تحت بھارت نواز دہشتگردوں کے خلاف آپریشن پوری قوت سے جاری رہے گا۔پاکستانی فورسز سرحدوں کے دفاع کیلئے پرعزم ہیں۔
باجوڑ:سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، ریحان زیب اور مولاناخان زیب کےقتل میں ملوث دہشتگرد مارا گیا
- 8 hours ago

صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کرلیے
- 5 hours ago

امریکا جب تک اسرائیل کی حمایت بند نہیں کرے گا، مذاکرات نہیں کریں گے،ایرانی سپریم لیڈر
- 8 hours ago

آصف زرداری شطرنج کے بڑے کھلاڑی ہیں،27ویں ترمیم آسانی سے پاس ہو جائے گی فیصل واوڈا
- 6 hours ago

قومی ویمنز ٹیم کی ورلڈکپ میں بدترین ناکامی پر ہیڈ کوچ محمد وسیم عہدے سے فارغ
- 11 hours ago

غزہ میں امن فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی،آئی ایس پی آر
- 11 hours ago

اسحاق ڈار کی ترک وزیر خارجہ سے ملاقات،مسئلہ فلسطین سمیت مختلف اُمورپر تبادلہ خیال
- 8 hours ago

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے 7 ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
- 11 hours ago

2026 میں چین کی ڈیزائن کردہ پہلی آبدوز’’ہنگور‘‘ پاک بحریہ میں شامل ہو جائے گی، نیول چیف
- 10 hours ago

محکمہ موسمیات کی رواں ہفتے ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری اور بارشوں کی پیشگوئی
- 12 hours ago

شواہد موجود ہیں کہ بھارت سمندر کے راستے سے کوئی کارروائی کرسکتا ہے، ہم مکمل طور پر الرٹ ہیں،آئی ایس پی آر
- 10 hours ago

اٹلی میں برفانی تودہ گرنے سے 5 جرمن کوہ پیما جاں بحق
- 5 hours ago





.webp&w=3840&q=75)


