باجوڑ:سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، ریحان زیب اور مولاناخان زیب کےقتل میں ملوث دہشتگرد مارا گیا
دہشت گرد ضیاء الدین طالبان کےکابل پر قبضے سے قبل افغان جیل میں قید تھا، مگر طالبان کے اقتدار میں آنےکے بعد دہشت گرد کو رہا کر دیا گیا تھا،ذرائع

باجوڑ: خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں پی ٹی آئی رہنما ریحان زیب اور اے این پی کے رہنما مولانا خان زیب کے قتل میں ملوث دہشت گرد ضیاءالدین عرف ابراہیم ادریس ماراگیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کوثر کے علاقے میں کارروائی کے دوران ہلاک دہشت گرد دیگر بھی متعدد ہائی پروفائل ٹارگٹ کلنگز میں ملوث تھا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ دہشت گرد ڈپٹی کمشنر ناوگئی اور جے یو آئی کے ارکان کے قتل میں بھی شامل تھا،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد نے متعدد پولیس اہلکاروں کو بھی قتل کیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد ضیاء الدین طالبان کےکابل پر قبضے سے قبل افغان جیل میں قید تھا، مگر سال 2021 میں طالبان کے اقتدار میں آنےکے بعد دہشت گرد ضیاء الدین کو رہا کر دیا گیا تھا۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ضیاء الدین 2023 میں افغانستان سے پاکستان داخل ہوا تھا، دہشت گرد ضیاءالدین کی ہلاکت سے داعش خراسان کے نیٹ ورک کو بڑا دھچکا لگا ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشیا کے وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
- 17 hours ago
ہری پورمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مشہور ٹک ٹاکر جاں بحق
- a day ago

اسلام آباد کے بعد لاہور میں گیس لیکج دھماکا،8 افراد جھلس کر زخمی
- 20 hours ago

صدر مملکت نے نے اسلام آباد مقامی حکومت آرڈیننس پر دستخط کر دیے
- a day ago

نئے کرنسی نوٹ تیار، چھپائی کیلئے اسٹیٹ بینک کو حکومت کی اجازت کا انتظار
- 21 hours ago

ٹانک اور لکی مروت میں پولیس پر حملے، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید، 3 زخمی
- a day ago

وزیراعظم کا نیووٹیک کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان، تکنیکی و فنی پروگرامز کے نئے اہداف کا تعین کرنے کی ہدایت
- 19 hours ago

ٹرمپ کا معاشی حملہ ،ایران کیساتھ تجارت کرنیوالے ممالک پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
- 16 minutes ago

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور قومی سلیکٹرمحمد الیاس انتقال کر گئے
- 21 hours ago

بنوں: امن کمیٹی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق
- 3 minutes ago

ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے عوام کو سہولیات کی فراہمی مزید سہل اور ڈیجیٹائزیشن کے عمل میں تیزی لائی جائے،وزیراعظم
- 18 hours ago

ٹرمپ نے خود کو وینزویلا کا قائم مقام صدر ڈکلیئر کردیا
- 21 hours ago







.jpg&w=3840&q=75)

.webp&w=3840&q=75)