اوورسیز انوسٹر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سروے ،73 فیصدغیر ملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اظہار اعتماد
یہ اضافہ معیشت میں بہتری، بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، اور پاکستانی روپے کے استحکام کی بدولت ممکن ہوا ہے،سروے رپورٹ


ویب ڈیسک: پاکستان میں سرمایہ کاری کا ماحول بہتر ہونے لگا،اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس(او آئی سی سی آئی) کے تازہ سروے کے مطابق 73 فیصد غیرملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان کو سرمایہ کاری کے لیے موزوں قرار دیا۔ جبکہ 2023 میں یہ شرح 61 فیصد تھی۔
تفصیلات کے مطابق اوورسیز انوسٹر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سروے 2025 میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا،رپورٹ کے مطابق 73 فیصد غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری پر مطئمن ہیں۔
رپورٹ کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ معاشی استحکام اور کم ہوتی مہنگائی کا نتیجہ ہے، سروے میں بتایا گیا کہ مہنگائی 2023کے وسط میں 37 فیصد تک جا پہنچی تھی جو جولائی 2025 میں صرف 4 فیصد رہ گئیم جبکہ حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسی کی بدولت پاکستان پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
او آئی سی سی آئی کے سروے 2025 کے مطابق مستقبل کی غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے تین چوتھائی سے زائد بین الاقوامی سرمایہ کار پاکستان کوقابلِ اعتماد سمجھتے ہیں۔
سروے رپورٹ کے مطابق یہ اضافہ معیشت میں بہتری، بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، اور پاکستانی روپے کے استحکام کی بدولت ممکن ہوا ہے،غیر ملکی سرمایہ کاروں نے آئی ٹی ، زراعت، توانائی، فارما اور برآمدی صنعت کو سرمایہ کاری کے لیے سب سے پرکشش شعبہ قرار دیا،جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر بڑھتا ہوا اعتماد ملکی معیشت کو مزید دوام بخش رہا ہے۔
دوسری جانب او آئی سی سی آئی کے صدر یوسف حسین کا کہنا ہے کہ ’ایس آئی ایف سی نے سرمایہ کاری کے فروغ اور بین الحکومتی ہم آہنگی کے لیے ایک منظم طریقہ کار فراہم کیا "
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 4 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 4 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 4 گھنٹے قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 4 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک گھنٹہ قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 4 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 2 دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 5 گھنٹے قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 دن قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 2 دن قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 2 دن قبل






.jpg&w=3840&q=75)
