بغداد : عراق کے جنوبی شہر نصریہ میں ہسپتال کے کورونا وارڈ میں لگنے والی آگ سے ہلاکتو ں کی تعداد 92 ہوگئی ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز نصریہ کے الحسین ہسپتال میں یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا ۔آگ بظاہر آکسیجن کا سلنڈر پھٹنے سے بھڑک اٹھی جس نے پورے وارڈ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی میں کم از کم100 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
سرکاری طور پر ابھی یہ نہیں بتایا گیا کہ کورونا وارڈ میں آتشزدگی کی وجہ کیا ہے لیکن ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ آکسیجن سلنڈر کے پھٹنے سےلگی ہے۔ حکام کے مطابق اس ہسپتال میں یہ نیا وارڈ صرف تین ماہ قبل تعمیر کیا گیا تھا جس میں 70 بیڈز کی گنجائش تھی ۔ محکمہ صحت کے عہدیدار کاکہنا ہے کہ آگ لگنے کے وقت کم از کم 63 افراد وارڈ میں موجود تھے ۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق آتشزدگی کے مقام پر لواحقین کے رشتہ داروں اور پولیس میں ہونے والی جھڑپوں میں پولیس کی دو گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا گیا ہے ۔
عراقی وزیر اعظم مصطفی الخادمی نے ہسپتال کے سربراہ کی گرفتاری کا حکم بھی جاری کیا ہے۔
رواں برس اپریل میں دارالحکومت بغداد کے ایک اسپتال میں آکسیجن ٹینک میں آگ لگنے سے کم از کم 82 افراد ہلاک ہوگئے تھے ، اس واقعے کے بعد وزیر صحت التمیمی نے استعفیٰ دے دیا تھا۔
عراق میں برسوں سے جاری شورش اور افراتفری کی وجہ سے ہسپتالوں کی حالت بے حد خراب ہے اورعالمی وبا کورونا وائرس کے باعث عراق کی صحت کا شعبہ شدید دباؤ کا شکار ہے ۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق عراق میں 1.4 ملین کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں اور کورونا وائرس سے 17ہزار افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں ۔

ملک میں بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری، مختلف حادثات میں 8 افراد جاں بحق
- 2 hours ago

جانیے سادہ خوراک سے کن امراض سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے
- 9 hours ago

افغانستان میں بارشوں، سیلاب اور ژالہ باری نے تباہی مچادی ،29 افراد جاں بحق
- 2 hours ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں غزہ جنگ بندی اور اور پائیدار امن پر زور
- 2 hours ago

شمالی وزیرستان میں کنوئیں سے گیس کے نئے ذخائر دریافت
- 9 hours ago
رویت ہلال کمیٹی رمضان کا چاند دیکھنے کے سلسلے میں 28 فروری کو اجلاس منقعد کرے گی
- 11 hours ago

آئی ایم ایف سے 1 سے ڈیڑھ ارب ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ کے لیے مذاکرات جاری
- 12 hours ago

وزیرِ اعظم شہباز شریف ازبکستان کے صدر شوکت مرزیایوف سے ملاقات
- 13 minutes ago

اسرائیل کا دمشق کے جنوب میں 2 فوجی ٹھکانوں پر فضائی حملہ
- 4 minutes ago

او جی ڈی سی ایل نے ٹیکنالوجی کی مدد سے یومیہ تیل کی پیداوار میں 10 ہزار بیرل کا اضافہ کردیا
- 11 hours ago

آزادانہ صحافت جمہوریت کا اہم حصہ ہے، وزیر اطلات
- 11 hours ago

امریکا میں غیر قانونی مقیم تارکین وطن کیلئے رجسٹری بنانےکی تیاری
- an hour ago