جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان نے 2 کروڑ سے زائد ویکسین ڈوزز لگانے کا سنگ میل عبور کرلیا

اسلام آباد: پاکستان نے 2 کروڑ سے زائد ویکسین ڈورزز لگانے کا سنگ میل عبورکرلیا ہے ، گزشتہ روز پانچ لاکھ 25 ہزارسے زائد افراد کو ویکسین لگائی گئیں ۔ یکم جولائی سے اب تک عوام کو چالیس لاکھ سے زائد ویکسین کی خوارکیں دی جاچکی ہیں ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اگست سے اندرون ملک ہوائی سفر کے لیے ویکسی نیشن کو لازمی قرار دیا گیا  ہے
اگست سے اندرون ملک ہوائی سفر کے لیے ویکسی نیشن کو لازمی قرار دیا گیا ہے

اس کے علاوہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو نکالنے کے لیے این سی او سی سے بین الاقوامی فلائیٹ آپریشن کو بڑھا کر 50 فیصد کردیا ہے ۔ فیصلے کا اطلاق 15 جولائی 2021 سے ہوگا۔ اس اضافے سے روزانہ مزید 25 سو تین ہزار افراد پاکستان آسکیں گے ۔

 

عید الاضحیٰ پر پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی یا چلے گی فیصلہ ہوگیا  

ا س ضمن میں اضافی انتظامات کے لیے تمام ائیر پورٹ اور متعلقہ اداروں کو ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں ، اس کے علاوہ اگست سے اندرون ملک ہوائی سفر کے لیے ویکسی نیشن کو لازمی قرار دیا گیا  ہے ۔

جرم

باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ، جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق

ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے  جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ،  جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق

باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق باجوڑ کے علاقے عنایت کلے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی باجوڑ کے جنرل سیکرٹری صوفی حمید جاں بحق ہوگئے۔ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے  جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا قطر کا دورہ

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قطری نائب وزیراعظم و وزیر دفاع سے ملاقات کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا  کا قطر کا دورہ

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قطر کا دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قطری عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قطری نائب وزیراعظم و وزیر دفاع سے ملاقات کی جبکہ انہوں نے قطری مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف سے بھی ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاک قطر مضبوط برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی۔ملاقات میں دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ملاقات میں ریجنل پیشرفت اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال ہوا، دونوں ممالک نے دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قطری قیادت نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کا اعتراف کیا۔

قطری قیادت نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی مہارت اور قربانیوں کو سراہا۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دیامربھاشا ڈیم کی رکاوٹوں پرجلد قابو پالیا جائے گا ، وزیرمنصوبہ بندی

وہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے اور دیامر بھاشا ڈیم منصوبے پر پیشرفت اور درپیش چیلنجزکے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دیامربھاشا ڈیم  کی رکاوٹوں پرجلد قابو پالیا جائے گا ، وزیرمنصوبہ بندی

 منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے اور دیامربھاشا ڈیم شروع کرنے کے اقدامات میں حائل رکاوٹوں پر قابو پالیا جائے گا جس سے قوم کو فائدہ ہوگا۔

وہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے اور دیامر بھاشا ڈیم منصوبے پر پیشرفت اور درپیش چیلنجزکے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

احسن اقبال نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کی مرمت کے کام کو تیز کریں اورسائنسی بنیاد پر منصوبہ تیار کریں تاکہ ایسا پائیدار حل تلاش کیا جاسکے جس سے طویل مدت کا استحکام یقینی بنایا جائے۔

اجلاس میں دیامر بھاشا ڈیم پر بھی توجہ مرکوز کی گئی جو کہ آبپاشی کیلئے پانی بھی ذخیرہ کرنے کے علاوہ سیلابوں کو روکنے میں مدد گار ثابت ہوگا اور چار ہزار پانچ سو میگاواٹ بجلی بھی پیداکرے گا۔

منصوبہ بندی کے وزیر نے حکام کو زمین سے متعلق مسائل فوری حل کرنے کا حکم دیا تاکہ منصوبے کا آغاز ممکن ہوسکے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll