صدر مملکت اور وزیراعظم کا یومِ عاشور پر پیغام،نواسہ رسول کی قربانی مشعلِ راہ قرار
حضرت امام حسین اور ان کے وفادار رفقا نے دین اسلام کی سربلندی اور اصولوں کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، شہباز شریف


صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے یومِ عاشور کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغامات میں حضرت امام حسین رضی اللہُ تعالیٰ عنہ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اسے پوری امتِ مسلمہ کا مشترکہ سرمایہ قرار دیا ہے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم عاشور ہمیں قربانی، حق گوئی اور عزم صمیم کا پیغام دیتا ہے۔ یہ دن حضرت امام حسین اور ان کے رفقا کی عظیم شہادت کی یاد دلاتا ہے، جنہوں نے باطل کے خلاف ابدی جدوجہد کی علامت قائم کی۔
انہوں نے کہا کہ واقعہ کربلا صبر، وفا اور قربانی کی ایسی بے مثال داستان ہے جو رہتی دنیا تک انسانیت کو راستہ دکھاتی رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کربلا ہر دور کے اندھیروں میں حق کا راستہ دکھانے والا روشن چراغ ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں یوم عاشور کو تاریخ اسلام کا ایک عظیم اور سبق آموز دن قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین اور ان کے وفادار رفقا نے دین اسلام کی سربلندی اور اصولوں کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ امام حسین کی قربانی ہمیں صبر، استقامت اور اصولوں پر ڈٹے رہنے کا درس دیتی ہے، اور یہ تاقیامت انسانیت کے لیے ایک مشعلِ راہ بنی رہے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج ہماری قوم کو بے شمار چیلنجز درپیش ہیں، جن سے نمٹنے کے لیے حضرت امام حسین کی سیرت اور تعلیمات سے رہنمائی لینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ امام عالی مقام کی جدوجہد اتحاد، استقامت اور حق کے ساتھ وابستگی کی اعلیٰ مثال ہے، اور ان کی قربانی پوری امتِ مسلمہ کا قیمتی سرمایہ ہے۔

لاہور:موٹر سائیکل سوار شہری کا اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد، ملزم گرفتار
- 12 hours ago

پاکستان، ترکیے،قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے
- 2 days ago

پاکستان میں مہنگائی: آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک نے بھی مہنگائی بڑھنے سے خبردار کردیا
- a day ago

سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے انگلینڈ کوتاریخی شکست دے دی
- a day ago

لاہور میں بسنت کی تاریخوں کا اعلان
- 13 hours ago

نئے صوبوں کا قیام اور گورننس اصلkاحات ناگزیر ہیں، ابراہیم حسن مراد
- 3 hours ago

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی
- 12 hours ago

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے حملہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی
- 10 hours ago

بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا سے دور ہونے کی وجہ بتادی
- a day ago

بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 13 hours ago

پاکستان اوریورپی یونین کا دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
- a day ago
اوپن اے آئی نے اے آئی ماڈلز کی جانب سے اپنی مانیٹرنگ خود ڈس ایبل کرنیکا انکشاف کیا ہے
- 2 days ago







