Advertisement

سہ ملکی سیریز : پاکستان کا زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

آج اپنی سالگرہ کے دن میدان میں اُتر رہے ہیں، شاید پہلی بار ایسا ہو رہا ہے، مگر ان کا مقصد صرف بہترین کارکردگی دکھانا ہے، چاہے سالگرہ ہو یا نہ ہو،سلمان آغا

GNN Web Desk
شائع شدہ 21 days ago پر Nov 23rd 2025, 6:30 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سہ ملکی سیریز : پاکستان کا زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

راولپنڈی :سہ ملکی سیریز کےچوتھے میچ میں میزبان پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کا بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ زمبابوے کواچھا ہدف دینےکی کوشش کریں گے۔

انہوں نےمزید کہا کہ گزشتہ میچ میں ٹیم نے ایک مکمل اور متوازن پرفارمنس دی تھی، اور کوشش یہی ہے کہ ایسے کھیل کا تسلسل برقرار رکھا جائے۔

سلمان نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ وہ آج اپنی سالگرہ کے دن میدان میں اُتر رہے ہیں، شاید پہلی بار ایسا ہو رہا ہے، مگر ان کا مقصد صرف بہترین کارکردگی دکھانا ہے، چاہے سالگرہ ہو یا نہ ہو۔

دوسری جانب زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے کہا کہ ان کی ٹیم کا مقصد ٹورنامنٹ میں ہر بڑی ٹیم کو چیلنج کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے خلاف پہلا میچ بہت اچھا گیا تھا ،رضا کے مطابق وہ پہلے بولنگ کرنا چاہتے تھے تاکہ اپنی ٹیم کی صلاحیتوں کو سخت چیلنج کے ذریعے پرکھا جا سکے۔

واضح رہے پاکستان اِس سے قبل زمبابوے اور سری لنکا سے ایک ، ایک میچ جیت کر سیریز میں نمایاں ہے۔

Advertisement