ادارے کی تازہ رپورٹ کے مطابق 6 جولائی کو مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں مختلف حادثات میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک زخمی ہوا۔


خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں سیلاب نے شدید تباہی مچائی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جان بحق اور ایک زخمی ہوا ہے۔
ضلعی علاقوں بونیر، مالاکنڈ اور مانسہرہ میں حالیہ سیلابی صورتحال نے زندگی اجیرن کر دی، جہاں پانچ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق 25 جون سے 6 جولائی تک شدید بارشوں، اچانک آنے والے سیلاب، تیز ہواؤں اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں مجموعی طور پر 22 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوئے ہیں۔
ادارے کا کہنا ہے کہ صوبے میں موسلادھار بارشوں اور اچانک سیلاب نے بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے، اور دریائے سوات میں طغیانی کی وجہ سے 18 افراد پانی میں بہہ گئے۔
پی ڈی ایم اے نے 4 جولائی کو خبردار کیا تھا کہ برفانی علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے گلیشیئر جھیلوں کے پھٹنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں، جو مزید سیلابی صورتحال پیدا کر سکتے ہیں۔
ادارے کی تازہ رپورٹ کے مطابق 6 جولائی کو مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں مختلف حادثات میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک زخمی ہوا۔
بونیر کے تینولو ڈھیری علاقے میں ایک مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوا۔ اسی ضلع کے فیض آباد خوڑ مقام پر سیلابی پانی نے عارضی پل کے پلرز بھی بہا دیے۔
مالاکنڈ کے ہیرو شاہ یونین کونسل میں اچانک آنے والے سیلاب میں 3 افراد ہلاک ہوئے، جن میں ایک خاتون اور دو بچے شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک خاتون اور ایک بچہ پانی میں ڈوب گئے جبکہ ایک بچہ سیلابی ریلے میں بہہ گیا۔

ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے، لینڈ ریونیو کے 90 سے زائد افسران تبدیل
- 10 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت کا صوبے میں صفائی فیس نافذ کرنے فیصلہ
- 11 گھنٹے قبل

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں سات کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی
- 13 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے 2025 کا لینڈ پورٹ اتھارٹی بل منظور کر لیا
- 14 گھنٹے قبل

پی سی بی : قومی کرکٹرز کو غیر ملکی لیگز میں شرکت کی اجازت
- 14 گھنٹے قبل

غزہ میں غذائی قلت کی صورتحال سنگین: 28 ہزار سے زائد بچے متاثر، 18 ہزار سے زائد جاں بحق
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی عالمی درجہ بندی میں بہتری، پوائنٹس پہلی بار 1000 سے متجاوز
- 11 گھنٹے قبل

کرکٹر حیدر علی معطل، مانچسٹر میں تحقیقات جاری
- 12 گھنٹے قبل

پنجاب میں سکول کی چھٹیوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا
- 14 گھنٹے قبل

آئندہ چند دنوں میں روسی صدر پیوٹن اور ٹرمپ کے مابین ملاقات ہوگی ،کریملن نے تصدیق کر دی
- 15 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست کو چین روانہ ہوں گے
- 10 گھنٹے قبل

عمر ایوب کی نااہلی سے متعلق ریفرنس کی سماعت 12 اگست کو مقرر
- 10 گھنٹے قبل