سنجو گ گپتا کی تقرری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نومینیشن کمیٹی کی منظوری سے دی گئی، وہ اس سے پہلے بھارتی براڈکاسٹ کمپنی جیوسٹار سے منسلک رہے۔


دبئی: عالمی کرکٹ کونسل( آئی سی سی) میں جے شاہ کے بعد ایک اور اہم عہدے بھارتی کو تعینات کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی کرکٹ کونسل نے بھارت کے سنجوگ گپتا کو آئی سی سی کا چیف ایگزیکٹو مقرر کردیا گیا ہے۔
سنجو گ گپتا کی تقرری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نومینیشن کمیٹی کی منظوری سے دی گئی، وہ اس سے پہلے بھارتی براڈکاسٹ کمپنی جیوسٹار سے منسلک رہے۔
اس طرح جے شاہ کے بعد ایک اور بھارتی شخصیت کو اہم عہدہ دے دیا گیا ہے۔
آئی سی سی چیئرمین جے شاہ نے کہا کہ سنجو گ گپتا کے پاس کرکٹ کا وسیع تجربہ ہے، اس عہدہ پر ان کی تقرری کی خوشی ہے
چیئرمین جے شاہ کے بعد سنجوگ گپتا دوسرے بھارتی ہیں جو اہم عہدہ پانے میں کامیاب ہوئے ہیں، آئی سی سی نومینیشن کمیٹی میں عمران خواجہ، رچرڈ تھامسن، شامی سلوا اور دیواجیت سائیکیا شامل ہیں۔
دوسری جانب آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سنجوگ گپتا آج سے چیف ایگزیکٹوآئی سی سی کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
خیال رہے کہ اس عہدے کے لیے 25 ممالک سے 2500 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں جب کہ سنجوگ گپتاکی تقرری مارچ میں شروع کیے جانے والے ریکروٹمنٹ پراسیس کے تحت ہوئی۔

پشاور اور ملحقہ علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال، پی ڈی ایم اے کا ریسکیو آپریشن جاری
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان کی ٹرائی نیشن سیریز میں مسلسل دوسری فتح، یو اے ای کو 31 رنز سے شکست
- 7 گھنٹے قبل

تین ملکی سیریز: پاکستان کا متحدہ عرب امارات کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- 11 گھنٹے قبل

مریم نواز کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے لیے انتظامیہ کو بروقت اقدامات کی ہدایت
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان فٹبال فیڈریشن کا نیا آفیشل بینک اکاؤنٹ: فیفا کی فنڈنگ جلد ملنے کا امکان
- 13 گھنٹے قبل

امریکا کا یوکرین کو جدید فضائی دفاعی نظام دینے کا فیصلہ
- 10 گھنٹے قبل

صدر پاکستان کی جانب سے (این ایف سی) کی تشکیل میں تبدیلی کی منظوری
- 13 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف چین کے 6 روزہ دورے پر پہنچ گئے، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کریں گے
- 12 گھنٹے قبل

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عمران خان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کر دی
- 12 گھنٹے قبل
سیلاب متاثرہ خواتین اور بچوں کو ریلیف کیمپوں میں سنگین مسائل کا سامنا
- 7 گھنٹے قبل

ملتان میں دریائے چناب کے سیلاب نے مویشیوں اور فصلوں کو تباہ کر دیا
- 12 گھنٹے قبل

لاہور: بھارتی دہشت گرد عثمان عرف عبدالرحمٰن کو 20 سال قید کی سزا
- 10 گھنٹے قبل