NA-18 انتخابی تنازع: عمر ایوب کے خلاف دوبارہ گنتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
درخواست بابر نواز کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں صرف ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی استدعا کی گئی ہے، جبکہ انتخاب کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ شامل نہیں


الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کے انتخاب کو چیلنج کرنے سے متعلق کیس میں فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
یہ درخواست بابر نواز کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں صرف ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی استدعا کی گئی ہے، جبکہ انتخاب کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ شامل نہیں۔
درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ حلقہ این اے-18 کے کئی پولنگ اسٹیشنز پر جعلی ووٹنگ ہوئی، جبکہ نتائج کی کنسولیڈیشن (تصدیق) کا عمل بھی مکمل نہیں کیا گیا۔ ان کے مطابق تقریباً 11,500 ووٹ مسترد کیے گئے، اور 604 پولنگ اسٹیشنز پر ڈالے گئے 7 لاکھ سے زائد ووٹوں میں سے 3 لاکھ 62 ہزار ووٹ صرف 540 منٹ میں ڈالے گئے، جو بظاہر ناقابلِ فہم اور عملی طور پر ناممکن ہے۔
الیکشن کمیشن کے رکن بابر بھروانہ نے سماعت کے دوران سوال اٹھایا کہ "کیا ایسی کوئی نظیر موجود ہے جس میں وقت گزرنے کے بعد اور الیکشن ٹریبونل سے رجوع نہ کرنے کی صورت میں الیکشن کمیشن نے از خود الیکشن کالعدم قرار دیا ہو؟" ان کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کے اعتراضات ریٹرننگ افسر کے سامنے اٹھائے جانے چاہیے تھے، جو درخواست گزار نے نہیں کیے۔
درخواست گزار کے وکیل نے اس پر مؤقف دیا کہ انہیں کنسولیڈیشن کے عمل سے متعلق کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا، اور ریٹرننگ افسر نے قانون کی خلاف ورزی کی۔
عمر ایوب کے وکیل نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بابر نواز نے الیکشن کے فوراً بعد سوشل میڈیا پر اپنی شکست تسلیم کی، اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نے عمر ایوب کو کامیابی پر مبارکباد بھی دی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ درخواست گزار نہ دھاندلی ثابت کر سکا، اور نہ ہی مقررہ قانونی فورمز سے رجوع کیا۔
تمام دلائل مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن نے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا، جو آئندہ چند روز میں سنایا جائے گا۔

بھارت کیساتھ پانی حوالے سےانفارمیشن شیئرنگ کا بندوبست نہیں جس سے مزید سیلاب کا خدشہ ہے، پی ڈی ایم اے
- 5 hours ago

فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ،سکھ کمیونٹی کاپاک فوج سے بھرپور تشکر کا اظہار
- 4 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
ڈکی بھائی نے جسمانی ریمانڈ کے خلاف سیشن کورٹ سے رجوع کرلیا، اہلیہ کی ضمانت میں توسیع
- 3 hours ago

صدر پاکستان کی جانب سے (این ایف سی) کی تشکیل میں تبدیلی کی منظوری
- an hour ago

ایف آئی اے سرکل کوئٹہ کی بڑی کارروائی، انسای اسمگلنگ میں ملوث اہم ایجنٹ گرفتار
- 2 hours ago

پاکستان فٹبال فیڈریشن کا نیا آفیشل بینک اکاؤنٹ: فیفا کی فنڈنگ جلد ملنے کا امکان
- an hour ago

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف پیکیج کا مطالبہ
- an hour ago

محسن نقوی کی سعودی سفیر سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی میں سعودی کردار پر اظہار تشکر
- 4 hours ago

بھارت کا جھوٹاپراپیگنڈا بے نقاب، دہشتگرد قرار دیے گئے پاکستانیوں کے بیانات سامنے آگئے
- 2 hours ago

افغان اسپنرز راشد خان کےبڑے بھائی کے انتقال پر قومی کھلاڑیوں کا اظہار تعزیت
- 2 hours ago

مون سون : لاہور سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے دیگر شہروں میں موسلادھار بارش ،متعدد علاقے زیر آب
- 3 hours ago

سونے کی قیمت میں مسلسل پانچویں روز بڑااضافہ،فی تولہ کتنےکا ہو گیا؟
- 3 hours ago