فیصل آباد: آن لائن فراڈ کیس میں گرفتار 149 ملکی و غیر ملکی ملزمان 5 روزہ ریمانڈ پر سائبر کرائم ایجنسی کے حوالے
ایجنسی کی جانب سے تفتیش جاری ہے، اور امکان ہے کہ اس نیٹ ورک سے جڑے مزید افراد کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔


فیصل آباد کی اسپیشل مجسٹریٹ عدالت نے آن لائن فراڈ کیس میں گرفتار 149 ملکی و غیر ملکی ملزمان کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے حوالے کر دیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق، کیس کی سماعت اسپیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں ہوئی، جہاں سائبر کرائم ایجنسی نے گرفتار افراد کو پیش کیا۔ عدالت نے تفتیشی ادارے کی درخواست منظور کرتے ہوئے تمام ملزمان کو پانچ روز کے لیے جسمانی ریمانڈ پر ایجنسی کی تحویل میں دے دیا۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ترجمان کے مطابق، گرفتار ملزمان ایک بڑے آن لائن پونزی اسکیم اور انویسٹمنٹ فراڈ نیٹ ورک کا حصہ تھے، جس کے ذریعے عوام کو دھوکہ دے کر بھاری رقوم ہتھیائی جا رہی تھیں۔
گرفتار شدگان میں 131 مرد اور 18 خواتین شامل ہیں، جن میں غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق، یہ نیٹ ورک منظم طریقے سے سادہ لوح شہریوں کو منافع کے جھانسے میں لا کر ان سے سرمایہ کاری کے نام پر رقوم وصول کرتا تھا۔
ایجنسی کی جانب سے تفتیش جاری ہے، اور امکان ہے کہ اس نیٹ ورک سے جڑے مزید افراد کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔

سعودی ایئرلائن " فلائی اڈیل" کا پاکستان کے لیے چار نئے فضائی راستوں کا اعلان
- 4 hours ago
امریکہ کا یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
- 5 hours ago

پی ٹی آئی کا 90 روز کی تحریک کا اعلان، تحریک میں آر یا پار کریں گے، علی امین گنڈا پور
- 5 hours ago

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت طبعی تھی، خود کشی یا پھر قتل؟ پولیس نے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دےدی
- an hour ago

پاور ڈویژن کی بجلی کے پیک آورز کے دورانیے میں اضافے سے متعلق خبروں کی تردید
- 7 hours ago

دنیا بھر میں کشمیری عوام یومِ شہدائے کشمیر منا رہے ہیں
- 7 hours ago

ایران پر اسرائیلی حملے کے دوران صدر مسعود پزشکیان کے زخمی ہونے کا انکشاف
- 7 hours ago

کراچی میں پلاسٹک ڈرم سے خاتون کی ہاتھ پاؤں بندھی تشدد زدہ لاش برآمد
- 7 hours ago

چکری انٹر چینج : مسافر بس گہری کھائی میں جا گری۔5 افراد جاں بحق،درجنوں زخمی
- 2 hours ago

ایک اور 90 دن کا پلان آیا ہے،علی امین گنڈا پور صرف بڑھکیں مارتے ہیں، عظمیٰ بخاری
- 2 hours ago
ریسلر انعام بٹ پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے بلامقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب
- an hour ago

ایس آئی ایف سی کا دوسرا سال ، کرپشن، اسمگلنگ اور ٹیکس چوری کے خلاف سخت اور فیصلہ کن اقدامات
- 5 hours ago