اگر برازیلی مصنوعات پر ٹیرف بڑھایا گیا تو اس کا جواب بھی اسی شدت سے دیا جائے گا، برازیلی صدر سلوا


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برازیل پر 50 فیصد ٹیرف نافذ کرنے کی دھمکی دیدی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک کھلے خط میں برازیل کی حکومت پر امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر حملوں اور سابق صدر جائر بولسونارو کے خلاف جاری عدالتی کارروائی کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے 50 فی صد ٹیکس عائد کرنے کا عندیہ دے دیا ۔
ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے برازیل کے صدر سلوا نے خبردار کیا کہ اگر برازیلی مصنوعات پر ٹیرف بڑھایا گیا تو اس کا جواب بھی اسی شدت سے دیا جائے گا۔ برازیل کے عدالتی نظام میں کسی قسم کی بیرونی مداخلت قبول نہیں کی جائے گی۔
ٹرمپ نے اپنے خط میں کہا کہ نئی 50 فیصد شرح موجودہ حکومت کی سنگین ناانصافیوں کو درست کرنے کے لیے ضروری ہے۔
انہوں نے امریکی تجارتی نمائندے کو برازیل کے ڈیجیٹل تجارتی طریقہ کار کے خلاف سیکشن 301 کے تحت تحقیقات شروع کرنے کا حکم دینے کا بھی عندیہ دیا ہے یہ وہی قانونی طریقہ ہے جس کے ذریعے امریکا ماضی میں درآمدی ٹیکس عائد کر چکا ہے۔
ٹرمپ نے برازیل کی جانب سے امریکی سوشل میڈیا کمپنیوں کے خلاف عدالتی فیصلوں جن میں اکاؤنٹس معطل کرنے کے احکامات شامل تھے پر شدید تنقید کی۔ ان کمپنیوں میں ٹرمپ کی اپنی کمپنی ٹرمپ میڈیا بھی شامل ہے۔
انہوں نے بولسونارو کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف مقدمہ بین الاقوامی شرمندگی ہے۔
ٹرمپ نے برکس اجلاس کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے امریکہ مخالف قرار دیا اور اس اتحاد میں شامل ممالک پر اضافی 10 فیصد ٹیکس لگانے کی دھمکی دی۔
برازیل کے موجودہ صدر لولا ڈا سلوا کی جانب سے سابق صدر بلسونارو پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے 2022 کے انتخابات میں شکست کے باوجود اقتدار پر قابض رہنے کی سازش کی۔
سابق صدر پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے دارالحکومت برازیلیا میں پارلیمنٹ اور دیگر ریاستی اداروں پر حملے کے لیے عوام کو اکسانے میں کردار ادا کیا۔
صدر برازیل لولا ڈا سلوا کا کہنا ہے کہ قانون سےبالاترکوئی نہیں اور انہیں کسی کی بھی مداخلت قبول نہیں۔
یاد رہے کہ برازیلی صدر لولا ڈا سلوا اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام کو نسل کشی قرار دے چکے ہیں جس کے بعد امریکا اور اسرائیل نے شدید ردعمل ظاہر کیا تھا۔

علیمہ خان کا مشعال یوسفزئی کے سینیٹر منتخب ہونے پر اعتراض: فیصلہ میرٹ کے خلاف ہے
- 16 گھنٹے قبل
چیک با ؤنس کیس میں سلیمان شہباز کو ریلیف ، مقدمہ معطل کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
- 14 گھنٹے قبل

ایشیا کپ 2025: دبئی اور ابوظبی میزبانی کریں گے، پاک-بھارت ٹاکرا 14 ستمبر کو دبئی میں ہوگا
- 11 گھنٹے قبل

کل جماعتی حریت کانفرنس کی 5 اگست کو مکمل ہڑتال کی کال، بھارتی اقدامات مسترد
- 11 گھنٹے قبل

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا فائنل: پاکستان چیمپئنز نے جنوبی افریقہ کو 196 رنز کا ہدف دے دیا
- 11 گھنٹے قبل

پاک بھارت 7 مئی کی فضائی جھڑپ:پاک فضائیہ کی کارروائی کی تفصیلات جاری
- 16 گھنٹے قبل

ایرانی صدر وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان اور کرغزستان کا کرپٹو اور بلاک چین کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 16 گھنٹے قبل

غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری، امداد کے منتظر 13 افراد سمیت 36 فلسطینی شہید
- 11 گھنٹے قبل

توشہ خانہ 2 کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نیب گواہ کا بیان قلم بند
- 15 گھنٹے قبل

چینی بحران: حکومتی قیمت نظرانداز، ملک بھر میں چینی 200 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی
- 11 گھنٹے قبل

عالمی ومقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بھاری اضافہ
- 16 گھنٹے قبل