پنجاب کے مختلف اضلاع میں مون سون بارشوں کا سلسلہ 13جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے


پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں مون سون بارشوں کا سلسلہ 13جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں،رہنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 اور واسا سمیت دیگر ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں، نشیبی علاقوں سے پانی کے نکاس کو جلدازجلد ممکن بنائیں۔اس کے علاوہ شہر یوں کو کچے مکانات اور بوسیدہ عمارتوں سے دور رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مسلسل بارشوں کے پیش نظر اربن فلڈنگ کے لئے پیشگی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔
مریم نواز شریف نے ہر شہر کے مرکزی اور اندرونی روڈز کو جلد از جلد کلیئر کرنے کا حکم دیتے ہوئے نشیبی علاقوں میں بارشی پانی کے جلد نکاسی کیلئے کاوشیں تیز تر کرنے کی ہدایت کر دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے پی ڈی ایم اے کے ایس او پی ز پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا اور انتظامی افسروں کو نکاسی آب کی مسلسل مانیٹرنگ کی ہدایت کر دی، واسا حکام کو خود فیلڈ میں پہنچنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں بارش اور آندھی سے 5 افرادجاں بحق جبکہ 28 افراد زخمی ہوگئے، شدید زخمی افراد کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا۔ شیخوپورہ، مرزا ورکاں میں چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں 2 سالہ ارحم، 5 سالہ حرم شامل ہے۔
وہاڑی ڈبلیو بی 23، مسلم ٹاؤن سٹاپ، ڈبلیو بی 19 اور ڈبلیو بی 57 میں چھتیں اور دیواریں گرنے سے 4 افراد زخمی ہوئے، چک نمبر ڈبلیو بی 59 میں سولر پلیٹیں گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا، جبکہ بھکرمیں لنک روڈما ہنی حیدر آباد سٹی منکیرہ میں دیوار گرنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
اس کے علاوہ ڈیرہ غازی خان کے علاقے پیگ سٹی میں چھت گرنے سے تین افراد زخمی ہوئے، اٹک میں بابو چوک چونگی نمبر 07 میں تیز بارش اور اربن فلڈنگ کی وجہ سے فیملی گھر میں پھنس گئی، جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوئے، ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر طبی امداد دینے کے بعد تمام افراد کو محفوظ جگہ پر منتقل کر دیا۔
صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے اندرون ٹیکسالی میں بھی ایک گھر کی چھت گر گئی، جس میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے، نشتر کالونی میں بھی گھر کی چھت گرنے سے ایک فرد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوئے، اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے ملبے سے 3 افراد کو زندہ نکال لیا۔
ترجمان کے مطابق لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں بارش کے باعث بائیک سلپ ہونے کی وجہ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، جبکہ نیو راوی پل میں بارش کے باعث گر کر ایک شخص زخمی ہوا، علی رضا آباد اور وحدت کالونی میں بائیک سلپ ہونے کی وجہ سے ایک، ایک شخص زخمی ہوگیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے کشمیری گیٹ میں بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوا،آشیانہ روڈ پر ٹی آر گارڈر کی چھت گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا۔

آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا، پاک بھارت ٹاکرا کب ہو گا؟
- 14 hours ago

9 مئی مقدمات: بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ اور بشریٰ بی بی کی ضمانتوں میں توسیع
- 18 hours ago

فیض حمید کا کورٹ ماشل قانونی اور عدالتی عمل ہے،اس پر قیاس آرائیاں نہیں ہونی چاہئیں،آئی ایس پی آر
- 16 hours ago

کون سا صارف کس ملک سے اکاؤنٹ چلا رہا ہےِ؟ ایکس کے نئے فیچر سےمعلوم کرنا آسان ہوگیا
- 18 hours ago

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف: الیکشن کمیشن نے وزیر اعلی سہیل آفریدی کیخلاف فیصلہ محفوظ کر لیا
- 18 hours ago

سیکیورٹی خدشات کے باعث اسرائیلی وزیراعظم نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا
- 17 hours ago

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے الوداعی ملاقات
- 15 hours ago

ملک بھر میں خسرہ،روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کی قومی ویکسی نیشن مہم جاری
- 16 hours ago

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 18 hours ago

پہلگام واقعہ کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ کا اظہار تشویش
- 18 hours ago

27 ویں ترمیم میں ہمیں نظر انداز کیا گیااسے مسترد کرتے ہیں،مولانا فضل الرحمان
- 17 hours ago

پاک بحریہ کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ، صدر، وزیراعظم کی مبارکباد
- 13 hours ago














