بانی پی ٹی آئی کی سہولیات سے متعلق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا اہم بیان سامنے آ گیا
بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بی کلاس کے تمام سہولیات قانون و ضابطے کے مطابق فراہم کی جا رہی ہیں اور کسی بھی قسم کا امتیازی سلوک روا نہیں رکھا جا رہا،بیان


راولپنڈی: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو میسر سہولیات سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا۔
سینٹرل جیل راولپنڈی کے سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے جاری کردہ وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو جیل میں بی کلاس کے تمام سہولیات قانون و ضابطے کے مطابق فراہم کی جا رہی ہیں اور ان کے ساتھ کسی بھی قسم کا امتیازی سلوک روا نہیں رکھا جا رہا۔
جاری بیان کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو 7 سیلز پر مشتمل علیحدہ کمپلیکس میں رکھا گیا ہے جہاں ان کے لیے کھلا صحن، واک، ایکسرسائز بائیک، ایل ای ڈی، اخبارات اور ذاتی انتخاب کی کتابیں دستیاب ہیں،جبکہ انہیں اپنی پسند کے مطابق ناشتہ، دوپہر اور رات کا کھانا تیار کرنے کے لیے ایک قیدی باورچی بھی مہیا کیا گیا ہے، جبکہ ایسی سہولیات دیگر بی کلاس قیدیوں کو حاصل نہیں۔
جیل انتظامیہ کی جانب سے جاری کر دہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے جیل میں قید کے دوران اب تک 413 مرتبہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر پیغامات جاری کروائے، جن میں انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو سیاسی سرگرمیوں، انتخابات، حکومت سے مذاکرات اور آئینی ترامیم سے متعلق ہدایات دیں۔

بیان کے مطابق اگست 2024 سے اب تک ان کے بیانات 145 مرتبہ قومی میڈیا کی شہ سرخیاں بنے،علاوہ ازیں وہ 10 بین الاقوامی میڈیا اداروں سے بھی رابطے میں رہے جن میں رائٹرز، فاکس نیوز، آئی ٹی وی، وال اسٹریٹ جرنل اور دیگر شامل ہیں۔
بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی روزانہ کی بنیاد پر جیل میں ہونے والی عدالتی سماعتوں کے دوران میڈیا نمائندوں سے براہ راست مخاطب ہوتے رہے ہیں،جبکہ گزشتہ 3 ماہ میں بانی پی ٹی آئی سے 66 افراد کی ملاقاتیں ہوئیں، جن میں ان کے اہلِ خانہ، سیاسی ساتھی اور وکلاء شامل تھے۔
پریس ریلز میں مزید بتایا گیاکہ بانی پی ٹی آئی کے لیے متعین جیل ڈاکٹرز روزانہ 3 مرتبہ طبی معائنہ کرتے ہیں، اور حالیہ 2 ہفتوں میں ان کی صحت مکمل طور پر تسلی بخش قرار دی گئی ہے۔
جیل انتظامیہ نے سوشل میڈیا اور بعض سیاسی حلقوں کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کو سہولیات نہ ملنے سے متعلق دعوؤں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صرف سنسنی پھیلانے اور سیاسی فائدے کے لیے پھیلائی گئی افواہیں ہیں۔
بیان کے اختتام پر جیل انتظامیہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام تر سہولیات قانون کے مطابق دی جا رہی ہیں، ان کی صحت، سیکیورٹی اور حقوق کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے، اور وہ دیگر قیدیوں کی نسبت کہیں زیادہ مراعات کے حامل ہیں۔

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 گھنٹے قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 3 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 3 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 4 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل


