Advertisement
پاکستان

 اسحاق ڈار کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات،دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانےکا عزم 

اسحاق ڈار نے روسی اور ایرانی وزیر خارجہ سے بھی ملاقاتیں کیں جس میں دو طرفہ تعاون اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 ماہ قبل پر جولائی 15 2025، 5:32 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
 اسحاق ڈار کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات،دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانےکا عزم 

بیجنگ: وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور چینی صدر چی جن پنگ کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات اور دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عزم دہرایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈارنے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے وفد کے ہمراہ چین کے صدر شی جن پنگ سے مشترکہ ملاقات میں شرکت کی۔

 چین کے صدر نے وفود کے سربراہان کا خیرمقدم کرتے ہوئے ایس سی او کے دائرہ کار اور اس کے ذریعے خطے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

گریٹ ہال آف دی پیپل بیجنگ آمد پر چینی صدر نے اسحاق ڈار کا پرتپاک استقبال کیا۔

 اس موقع پر ایس سی او کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ بھی موجود تھے۔ چینی صدر نے ایس سی او کے دائرہ کار میں علاقائی تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے تنظیم کو باہمی ترقی اور امن کے فروغ کے لیے کلیدی پلیٹ فارم قرار دیا۔

اس موقع پرچینی صدر کا کہنا تھا کہ یہ تنظیم یوریشین خطے کے وسیع رقبے اور دنیا کی بڑی آبادی کو محیط ہے اور اس کا کردار خطے کی خوشحالی، امن اور استحکام کے لیے نہایت اہم ہے۔

دوران ملاقات وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ملاقات کے دوران پاکستان کی جانب سے خطے میں پائیدار ترقی، ہم آہنگی اور باہمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

ایس سی او وزرائے خارجہ کے اجلاس کی سائیڈ لائن پر اسحاق ڈار نے روس، ایران، کرغزستان، قازقستان، ازبکستان اور بیلاروس کے وزرائے خارجہ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں، جن میں دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون کے فروغ اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
روسی اور ایرانی وزرائے خارجہ سے ملاقات
اس سے قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے روس اور ایران کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

اسحاق ڈار اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے مابین ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات، علاقائی امور اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تجارت، توانائی، زراعت اور دفاع کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا اور موجودہ تعلقات میں مثبت رجحان پر اطمینان کا اظہار کیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے روسی وزیر خارجہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

اسحاق ڈار کی ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ملاقات
ایس سی او اجلاس کی سائیڈ لائن پر اسحاق ڈار نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے بھی ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا اور حالیہ اسرائیلی جارحیت کے تناظر میں خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔

Advertisement
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل

شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل

  • ایک دن قبل
منفی درجہ حرارت اورشدید برفباری کے باعث مانسہرہ؛ ناران ویلی سیاحوں کیلئےمکمل طور پر بند

منفی درجہ حرارت اورشدید برفباری کے باعث مانسہرہ؛ ناران ویلی سیاحوں کیلئےمکمل طور پر بند

  • 2 دن قبل
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ایک اور سنگ میل ، پہلی مرتبہ ایک لاکھ ستر ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرلی

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ایک اور سنگ میل ، پہلی مرتبہ ایک لاکھ ستر ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرلی

  • ایک دن قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان

عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان

  • ایک دن قبل
صدر مملکت نے پاکستان کے دورے پر آئے انڈونیشین صدر کو نشان پاکستان سے نواز دیا

صدر مملکت نے پاکستان کے دورے پر آئے انڈونیشین صدر کو نشان پاکستان سے نواز دیا

  • 2 دن قبل
 وفاقی حکومت نیب کے ذریعے کسی بھی قسم کے سیاسی انتقام اور کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی،وزیر اعظم

 وفاقی حکومت نیب کے ذریعے کسی بھی قسم کے سیاسی انتقام اور کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی،وزیر اعظم

  • 2 دن قبل
برطانیہ نے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کر دیا

برطانیہ نے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کر دیا

  • 2 دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ

پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ

  • 17 گھنٹے قبل
ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر

  • 19 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشیا کے صدر کی ملاقات، دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشیا کے صدر کی ملاقات، دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

  • 2 دن قبل
روسی فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ آزمائشی پرواز کے دوران آئیوانوو ریجن میں گر کر تباہ،7 افراد جاں بحق

روسی فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ آزمائشی پرواز کے دوران آئیوانوو ریجن میں گر کر تباہ،7 افراد جاں بحق

  • 2 دن قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا

پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا

  • ایک دن قبل
Advertisement