اپوزیشن کے 10 معطل ارکان سے توڑ پھوڑ کے الزام میں جرمانہ وصولی کی کارروائی اور تنخواہوں سے جرمانے کی رقم کاٹنے کا عمل بھی روک دیا گیا ہے،ذرائع


لاہور:اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے اپوزیشن کے معطل ارکان کے خلاف مزید کارروائیاں روک دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کی برطانیہ روانگی کے بعد ڈپٹی اسپیکر ظہر عباس چنڑ قائم قام اسپیکر پنجاب اسمبلی بن گئے جبکہ ملک محمد احمد خان کی غیر موجودگی میں پنجاب اسمبلی میں معطل اپوزیشن ارکان کے خلاف مزید کارروائیاں روک دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات نتیجہ خیز ہونے تک مزید کارروائی نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، 19 معطل ارکان کے خلاف اسمبلی سیکرٹریٹ نے مزید کارروائی کرنی تھی، معطل اپوزیشن 10 ارکان کو جرمانوں کا دوسرا نوٹس بھی جاری نہ ہوسکا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے 10 معطل ارکان سے توڑ پھوڑ کے الزام میں جرمانہ وصولی کی کارروائی اور تنخواہوں سے جرمانے کی رقم کاٹنے کا عمل بھی روک دیا گیا ہے۔
اس سے قبل اپوزیشن کے معطل ارکان کو اسپیکر پنجاب اسمبلی نے توڑ پھوڑ کے الزام میں 20 لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائد کیا تھا جبکہ اسپیکر نے ارکان کو ایک ہفتے میں حرمانے ادا نہ کرنے پر سخت کارروائی کا حکم دیا تھا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اپوزیشن کے مزید 9 چیئرمین تحریک عدم اعتماد کے ذریعے عہدوں سے ہٹانے کی تحریک بھی روک دی گئی، حکومتی ارکان کی تحریک عدم اعتماد کے ذریعے اپوزیشن کے 4 چیئرمین عہدوں سے پہلے ہٹائے جا چکے ہیں۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے اپوزیشن کے 13 ارکان کو قائمہ کمیٹوں کے چیئرمین کے عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا۔

فرانسیسی وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کیلئے 8 ستمبر کو پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کر لیا
- 4 hours ago
شکیب الحسن کا ریکارڈ،ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی
- 2 hours ago

خیبر پختونخوا کے علاقے ٹانک اور شمالی وزیرستان میں پولیو وائرس کے دو نئے کیسز رپورٹ
- an hour ago

عدالت نے الیکشن کمیشن کو زرتاج گل کی نااہلی کی کارروائی سے روک دیا
- 2 hours ago

چناب، راوی اور ستلج میں آئندہ 48 گھنٹوں میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ
- an hour ago

ملک میں مون سون بارشوں کا 8 واں سپیل، لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش
- 5 hours ago

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ
- 42 minutes ago

آسٹریلیا نے یہودی مخالف حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں ایرانی سفیر کو ملک بدر کر دیا
- 6 hours ago

پاکستان کو جولائی 2024 کے مقابلے میں جولائی 2025 کی غیر ملکی فنڈنگ میں کروڑوں ڈالر کا اضافہ
- an hour ago

برازیل کا اسرائیل کی جانب سے نامزد کیے گئے نئے سفیر کو قبول کرنے سے انکار
- 6 hours ago

دریائے ستلج میں48گھنٹوں کے دوران انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کاخدشہ ، ہائی الرٹ جاری
- 6 hours ago

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے اہم ملاقات،فلسطین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ
- 5 hours ago